اسلام آباد میں تعینات سفیروں کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں تعینات سفیروں کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بھارتی حملوں سے آگاہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حملے پاکستان کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں، بھارتی کارروائیاں خطے کے امن و استحکام کےلیے خطرہ ہیں، یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ رات 10 بجے انٹیلی جنس مل گئی تھی کہ بھارت کچھ کرے گا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی دہشت گردی کے بے بنیاد دعوے مسترد کرتے ہیں، پہلگام حملے سے متعلق بھارت کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، بھارتی قیادت نے ایک بار پھر جعلی مظلومیت کا بیانیہ اپنایا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے عالمی برادری کی تحمل کی اپیلوں کو نظر انداز کیا، بین الاقوامی برادری بھارت کو غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر جوابدہ ٹھہرائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دفتر خارجہ کہ بھارت
پڑھیں:
’’بھارت نے علاقائی امن خطرے میں ڈ الا‘‘ اسحاق ڈار کی سفیروں کو بریفنگ
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں مقیم سفیروں کو 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات کو پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھارتی حملوں پر بریفنگ دی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی جس نے نہ صرف پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی بلکہ علاقائی امن و استحکام کو بھی خطرے میں ڈالا۔ بھارت نے یہ اقدامات اقوام متحد کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور بین ریاستی تعلقات کو کنٹرول کرنے والے اصولوں کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے کئے۔ انہوں نے دہشتگروں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد بھارتی دعووں کو مسترد کر دیا۔ اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی سیکرٹری جنرل نے معصوم شہریوں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی نے پاکستان سے یکجہتی اور کشمیری عوام کی حمایت کا اعادہ کیا۔