پاکستان نے بھارت کو جواب دے کر تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا،وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور جس تاریک رات بھارت نے حملہ کیا اس رات کو پاکستانی فوج نے چاندنی رات بنادیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن ملک بھارت نے ماضی طرح ایک بار پھر رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی، مگر پاکستان فوج نے حملے کا بھرپور جواب دے کر اس تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حملے میں ہماری متعدد شہری شہید ہوئے ان میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں۔ اس موقع پر بھارتی حملوں میں شہید افراد کی درجات کی بلندی کے لیے ایوان میں دعا کی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ 22 اپریل کو ہندوستان کے زیر قبضہ پہلگام میں دہشت گرد حملہ ہوا، دس منٹ میں اس واقع کی ایف آئی آر درج ہوگئی اور پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی گئی، کچھ عرصہ پہلے دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کیا، اس دہشت گرد حملے کے تانے بانے ہندوستان کے ساتھ ملتے تھے، ہمارے پاس ٹرین ہائی جیک کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ پہلگام واقعے پر ہم نے بھارت کو بین الاقوامی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کی پیشکش کی، ان حالات میں ہر روز اطلاع ملتی تھی بھارتی جہاز پاکستان پر حملہ آور ہونگے، پاکستان کی 24 کروڑ عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان کی مسلح افواج 24 گھنٹے تیار تھی، ہندوستان نے رافیل جہاز خریدے اور اس پر ناز کرتا ہے مگر دشمن کا مقابلہ عقلنمدی اور جواں مردی سے کیا جاتا ہے، ہماری ایئر فورس مکمل تیار تھی چنانچہ بھارتی طیارے گرائے، ایئر چیف ظہیر بابر کو پاکستانی قوم کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پر حملے میں ہندوستان کے 80 جہاز شریک تھے، بھارت نے آزاد کشمیر میں سیالکوٹ کے علاقوں پر حملہ کیا، پاکستان کے عقاب مکمل تیاری میں تھے جوں ہی ہندوستان کے جہازوں نے پے لوڈ گرایا عقاب جھپٹے اور پانچ جہاز مار گرائے، پاکستان کو بڑی عزت ملی۔
وزیراعظم نے کہا کہ جو کہتے تھے کنونشن وار فیئر میں پیچھے چھوڑ دیا ہے ان کی عقل ٹھکانے آگئی ہوگی،پانچ جہاز گرائے یہ 10 بھی ہوسکتے تھے مگر شاہینوں نے احتیاط سے کام لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملنے اور چیمبر میں بیٹھنے کو تیار ہوں، یہ ہی راستہ ہے پاکستان کو عظیم قوم بنانے کا، یہ وقت ہے آئیں مل کر بیٹھیں اور اختلافات کو ختم کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہندوستان کے پاکستان پر نے کہا کہ
پڑھیں:
’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘، یہ خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا،عطا تارڑ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور بھارت کے مظالم پر سخت الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ تمام تر بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت آج بھی جواں ہے، اور نوجوان شہداء کو سبز ہلالی پرچم میں دفن کیا جانا ان کی پاکستان سے والہانہ محبت کا ثبوت ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کی ہے، اور یہ سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا ہمیشہ موثر اور بھرپور جواب دیا، اور آپریشن بنیان مرصوص و معرکہ حق کے ذریعے دشمن کو منہ توڑ جواب ملا۔ رافیل طیاروں کے گرنے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کا غرور خاک میں ملا اور پاکستان نے ہر محاذ پر کامیابی حاصل کی۔
آخر میں انہوں نے پُرعزم انداز میں کہا:
“کشمیریوں کو ان کا حق ضرور ملے گا، اور ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔”