بھارت کے 70 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملے میں حصہ لیا، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے بھارت کے 70 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملے میں حصہ لیا، ہم نے تحمل سے کام لیتے ہوئے صرف اس بھارتی طیارے کو نشانہ بنایا جس نے ہم پر حملہ کیا، بھارت کے 5 جیٹ فائٹرز اور 2 ڈرونز گرائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سوئس ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کردیا
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم نے پوری دنیا کے ساتھ جو کمٹمنٹ تھی کہ ہم پہل نہیں کریں گے، وہ ہم نے کردکھائی تاہم کل بھارت نے جو مذموم کوشش کی جس میں بھارت کے 70 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملے میں حصہ لیا، لائن آف کنٹرول اور پاکستانی سرحدوں پر تقریباً ایک گھنٹے تک دونوں اطراف جنگ جاری رہی۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے پھر بھی تحمل سے کام لیتے ہوئے بھارت کے صرف اس جیٹ فائٹر کو نشانہ بنایا جس نے ہم پر حملہ کیا، پاکستان کی جانب سے بھارت کے 5 جیٹ فائٹرز اور 2 ڈرونز گرائے گئے، اگر ہماری ایئرفورس کو مکمل اجازت ہوتی کہ فری فار آل جس کو مرضی گرادیں تو شاید یہ 5 کے بجائے تعداد زیادہ ہوتی، بھارت نے جو بھی کیا وہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اماراتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو
اسحاق ڈار نے کہا کہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کا آبی ذخائر پر حملہ سب سے سنگین خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ اور سیکیورٹی کونسل کو تمام حقائق سے آگاہ کردیا گیا ہے، بھارتی قونصل جنرل کو طلب کر کے ڈیمارش کیا ہے، ہم امریکا سمیت تمام ممالک سے رابطے میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کر چکا ہے، جس کا بھارت کی جانب سے اب تک مثبت جواب نہیں ملا، اگر ہمارے ہاتھ صاف نہ ہوتے ہو ہم یہ آزادانہ تحقیقات کی پیشکش نہ کرتے،پاکستان کو بھارت پر برتری حاصل ہے، ہم نے پہل بھی نہیں کی اور حملہ بھی نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اطالوی وزیر داخلہ کی ملاقات، بھارتی جارحیت پر اظہارِ تشویش
انہوں نے کہا کہ بھارتی طیارے پے لوڈ پھینک چکے تھے جس کے بعد انہیں گرایا گیا، بھارت نے جتنا پلواما کی طرح معاملہ بڑھا چڑھا دیا تھا شاید ان کو یہ کرنا تھا، بھارت کے ایک ارب ڈالرز کے تو طیارے ہم نے مار گرائے ہیں، پہلے بھی کہا تھا کہ بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، پہلے بھی کہا تھا بھارت نے حملہ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بہادر افواج پاکستان نے پاکستان کی قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، رات کو ہی ہم نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے سربراہ کو خط بھجوایا کہ 5 مئی کو اجلاس ہوا لیکن اس کے باوجود بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے شہریوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 26 لوگ شہید ہوئے اور 46 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کابزدلانہ حملہ: ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی اقوام عالم کےلیےخطرہ بن گئی
اسحاق ڈار نے بتایا کہ بھارت نے ہائیڈرو پاور نیلم جہلم منصوبے کو نشانہ بنایا، حالانکہ اس حوالے سے عالمی قوانین موجود ہیں کہ حالت جنگ میں بھی پانی کے منصوبوں کو ٹارگٹ نہیں کیا جاسکتا، ہمارے جن جیٹ طیاروں نے بھارتی رافیل طیارے گرائے ہیں، ہمارے جے 10 سی طیارے تھے جو چین کے اشتراک سے بنائے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ رافیل طیاروں پر تنقید کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دیکھا کہ فرانسیسی کہہ رہے ہیں کہ ہمارے طیاروں کی مشین تو بہت بہترین اور پاور فل ہے دراصل بھارتی پائلٹ نکمے تھے جو صحیح طریقے سے نہیں لڑسکے، پاک فضائیہ نے بھارت کا رافیل طیاروں پر تکبر خاک میں ملا دیا اور بھارتی طیارے گراکر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسحاق ڈار بلاول بھٹو زرداری بھارت پاکستان جنگ نائب وزیراعظم وزیرخارجہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار بلاول بھٹو زرداری بھارت پاکستان اسحاق ڈار نے کہا کو نشانہ بنایا کا کہنا تھا کہ جیٹ فائٹرز نے پاکستان نے کہا کہ بھارت نے کہ بھارت بھارت کے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی پاکستان اور بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز میں رابطے کی تصدیق
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار—فائل فوٹونائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطے کی تصدیق کر دی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے رافیل کی تباہی بھارتی دفاعی نظام کیلئے اسٹریٹجک، نفسیاتی اور سفارتی دھچکا کنٹرول لائن پر پاک بھارت افواج میں گولہ باری کا تبادلہ 3 رافیل طیارے تباہ ہونے کی تصدیق، تحقیقات کررہے ہیں کہ پاکستان نے ایک سے زائد جہازوں کو مار گرایا، جنگ میں تباہ ہونے کا پہلا واقعہ ہے، فرانسیسی انٹیلی جنس عہدیداروزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے جو کچھ کیا ہے وہ ناقابلِ معافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگی اقدام کیا ہے، اس لیے پاکستان مناسب جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارتی فوج نے بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمدپور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے تھے۔
بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔
پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ-29 اور ایک ایس یو-30 طیارے کے ساتھ ساتھھ ایک کومبیٹ ڈرون بھی مار گرایا تھا۔