بھارت کے 75 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملہ کیا: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے کل گھناونی حرکت کی، اس کے 75 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملہ کیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا سے ہمارا وعدہ تھا کہ ہم جنگ میں پہل نہیں کریں گے، بھارت نے ہماری اولین آبادی اور مساجد کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے تحمل سے کام لیا اور صرف ان جہازوں کو نشانہ بنایا جنہوں نے حملہ کیا۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہماری ایئر فورس کو باقاعدہ حملہ کرنے کی ہدایت ہوتی تو نتائج کچھ اور ہوتے۔
کرتارپور راہداری غیرمعینہ مدت کیلئے بند
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت
نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔ منگل اور بدھ کی درمیانی رات سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے بیان میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر طرح سے دفاع کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہے۔