پی سی بی کے تحت قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پی سی بی کے تحت قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی روز دو میچز کا فیصلہ ہوگیا،اسٹارز نے اسٹرائیکرز کو 17 رنز سے شکست دیدی، کانکررز نے انونسیبلز کو 30 رنز سے ہرادیا۔ سدرہ امین اور قومی کپتان ثنا فاطمہ پلیئر آف دی میچ رہیں۔
تفصیلات کے مطابق پانچ ٹیموں کے درمیان ہونے والے 30 لاکھ روپے انعامی رقم کے ایونٹ کے پہلے دن نیشنل اسٹیڈیم پر قومی ون ڈے چیمپئن اسٹارز نے چار وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔
کپتان سدرہ امین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 89 رنز اسکور کیے۔حورنیا سجاد نے 25 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئیں۔
جواب میں اسٹرائیکرز 6 وکٹیں گنوا کر 131 رنز جوڑ سکی۔
ایمان فاطمہ کے 52 رنز ناٹ آوٹ رائیگاں گئے ،طوبی حسن اور نیلم مشتاق نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرے میچ میں اوول گراونڈ پر کانکرز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔
کانکررز کی کپتان فاطمہ ثنا جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور12 چوکوں کی مدد سے 85 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ صائم ملک نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
جواب میں انونسیبلز 6 وکٹوں پر115 رنز بناسکی۔
کپتان منیبہ علی نے ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگ کھیلی۔ فظمہ خان نے آوٹ ہوئے بغیر 30 رنز بنائے، نشرح سندھو نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے
نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر ٹم سیفرٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ٹم سیفرٹ کی ڈومیسٹک میچ کے دوران انگلی ٹوٹ گئی ہے، ان کی جگہ مچ ہے کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔