پاک بھارت کشیدگی:متعدد فضائی روٹس دوبارہ بند، کمرشل پروازیں متاثر
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
سٹی42: لاہور اور سیالکوٹ کی فضائی حدود میں سیکیورٹی وجوہات کے باعث متعدد فضائی روٹس عارضی طور پر کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔
ایوی ایشن حکام کے مطابق لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن (FIR) میں 7 فضائی روٹس بند کیے گئے ہیں جن پر کمرشل طیاروں کی آمدورفت پر پابندی عائد ہے۔ ان فضائی راستوں کی بندش کا اطلاق آج دوپہر 12 بجے تک برقرار رہے گا۔
ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بھی کمرشل طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔
نوٹم (NOTAM) کے مطابق یہ اقدام سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے تاکہ کسی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
متعلقہ ادارے صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی زحمت سے بچنے کے لیے اپنی پروازوں سے متعلق ائیرلائنز سے پیشگی معلومات حاصل کریں۔
ضلع خیبر باڑہ ؛ قبائلی مشران، پولیس سمیت نوجوانوں نے بڑی ریلی نکالی
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، ہنگامی لینڈنگ
موسم کی خرابی اور فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے کراچی سے اسلام آباد کی پرواز کو فیصل آباد اتارا گیا۔موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ پر 21 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے جبکہ ریاض، ابوظبی، مسقط، باکو اور دوحہ کی پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ میں دشواری ہوئی۔فلائٹ شیڈول کے مطابق غیر ملکی پروازوں کی اسلام آباد سے روانگی میں 1 سے 2 گھنٹے تاخیر ہوئی۔اس کے علاوہ کراچی سے لاہور کی پرواز ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر سے دن ساڑھے 12 بجے روانہ ہو گی جبکہ کراچی سے نجی ایئر لائن کی اسلام آباد کی پرواز میں بھی 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔کوالالمپور لاہور کے لیے غیرملکی ایئرلائن کی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر 7 پروازوں کی آمد اور روانگی میں 1 سے ساڑھے 9 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔