پنجاب میں موسم خوشگوار، اتوار تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
لاہور:
پنجاب میں موسم خوشگوار ہو گیا جب کہ ماہرین نے اتوار تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے جہاں گرمی کا زور ٹوٹ گیا وہیں موسم بھی خوشگوار ہوگیا ہے، جس سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مزید بتایا گیا ہے کہ آج سے 11 مئی تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ لاہور، قصور ،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارشوں کے امکانات ہیں۔
اسی طرح 8 سے 10 مئی کے درمیان جنوبی پنجاب ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بارش، طوفان اور جھکڑ چلنے کی پیش گوئی ہے، لہٰذا شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ بارش گیا ہے
پڑھیں:
لاہور میں بارش، وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر واسا مکمل الرٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور کو مکمل الرٹ کر دیا گیا ہے۔ترجمان واسا کے مطابق وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد، ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔(جاری ہے)
ڈی جی واسا نے تمام فیلڈ ٹیموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ متحرک رہیں اور بارش کے پانی کے بروقت نکاس کو یقینی بنائیں۔ وائس چیئرمین واسا نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کے پمپس کو آپریشنل رکھا جائے اور ان کی اسکرینوں کو مسلسل صاف کیا جائے۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے ہدایت دی ہے کہ بجلی کی بندش کی صورت میں تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز پر منتقل کیا جائے، اس کے لیے تمام جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی پر رکھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ٹاون ڈائریکٹرز کو اپنے متعلقہ علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ کرنی ہوگی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔