پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 6948 پوائنٹ کی کمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 6948انڈیکس پوائنٹ کمی کے ساتھ ایک لاکھ 3ہزار 60پوائنٹس تک پہنچ گیا ۔
(جاری ہے)
جمعرات کو کاروبار کے آغازپر سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 6948سے زائد پوائنٹس کم ہو کر 103060پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے صدر اورفیفا کے سلمان بن ابراہیم پاکستان پہنچ گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر، بحرین کے شاہی خاندان کے رکن شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ پاکستان پہنچ گئے، شیخ سلمان بن الخلیفہ 7 نومبر 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کرینگے۔وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایت پر، شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کو اس دورے کے دوران اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سنیئر حکام اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سونم جگمی اور دیگر عہدیداران نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی ملاقاتیں وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ خان اور دیگر اعلی سول و عسکری قیادت سے متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں میں فٹ بال کے شعبے میں انفراسٹر کچرڈویلپمنٹ، نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع میں فروغ و توسیع اور پاکستان میں اسپورٹس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔یہ تاریخی دورہ پاکستان میں فٹ بال کے نئے دور کی بنیاد رکھے گا۔