کشمیری پاک فوج کو اپنا محافظ سمجھتے ہیں: حریت کانفرنس کا بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاکستان کے ردعمل سے کشمیریوں کے حوصلے بلند، بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آگیا: کل جماعتی حریت کانفرنس
سرینگر: بھارتی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے دیے گئے منہ توڑ جواب پر مقبوضہ کشمیر کی کل جماعتی حریت کانفرنس نے زبردست ردعمل دیا ہے۔ حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کو کشمیری عوام اپنا محافظ سمجھتے ہیں اور پاکستان کے بروقت ردعمل سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔
بیان میں بھارت کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ مودی حکومت کا ہندوتوا ایجنڈا پاکستانی شہریوں پر رات کی تاریکی میں حملوں سے ظاہر ہوتا ہے۔ یہ حملے بھارت کے دہشتگرد چہرے کو دنیا کے سامنے لانے کے مترادف ہیں۔
حریت کانفرنس نے مزید کہا کہ بھارت ہمیشہ کشمیری تحریکِ آزادی کو دبانے اور پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے فالس فلیگ آپریشنز کا سہارا لیتا ہے۔ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ بھارت کو دہشتگرد ریاست قرار دے کیونکہ یہ نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ بن چکا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حریت کانفرنس
پڑھیں:
بابا گورونانک کا 556 واں جنم دن، بھارت سے 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
لاہور:(نیوز ڈیسک)بابا گورونانک کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارت سے تقریباً 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔
واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین نے بھارتی مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔
امیگریشن اور کسٹم کے مراحل مکمل ہونے کے بعد بھارتی یاتریوں کو سخت سیکیورٹی میں ننکانہ صاحب روانہ کر دیا گیا، جہاں وہ بابا گورونانک کے جنم دن کی مرکزی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
واہگہ بارڈر پر بھارتی یاتریوں کے لیے کھانے اور دیگر سہولیات کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ یاتریوں کو 13 نومبر تک کا ویزا دیا گیا ہے۔