مظفرآباد(نیوز ڈیسک)صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کال پر وزیر توانائی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری ارشد حسین اور وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان کی قیادت میں میرپور میں قائد اعظم اسٹیڈیم میرپور تا چوک شہیداں میرپور پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی۔

اس عظیم الشان ریلی میں میرپور کی تمام سیاسی جماعتوں،سول سوسائٹی سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی اور پاک فوج کے ساتھ مکمل اظہاریکجہتی کیا گیا۔
پاک فوج زندہ باد ریلی سے وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین، وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان،چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا، میئر میونسپل کارپوریشن میرپور چوہدری عثمان خالد اور دیگر نے ریلی سے خطاب کیے، مقررین نے بھارت کی طرف سے آزاد کشمیر اور پاکستان کی شہری آبادی پر بزدلانہ حملے کی بھرپور مذمت کی اور اس بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دینے پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور پاک فوج کے جوانوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تمام مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو آزاد کشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ محاذ جنگ پر لڑے گا۔ پاک فوج چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کی ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مقررین نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
50مزیدپڑھیں:ہزار سے کم آمدن والے افراد کے لئے بڑی خوشخبری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاک فوج کے

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف مظاہرے، پاک فوج سے اظہار یکجہتی

مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی جارحیت کیخلاف آزاد کشمیر کے عوام سڑکوں پر نکل آئے، آزاد کشمیر کے عوام کی بڑی تعداد نے مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیا، آزاد کشمیر پاکستان اور مسلح افواج کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا، ریلیوں میں بھارت اور مودی کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی، دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی جارحیت کے خلاف آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زبردست عوامی ردعمل سامنے آیا ہے۔ ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج کے حق میں بھرپور مظاہرے کئے جبکہ بھارت اور نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ریلیوں میں شریک مظاہرین نے ”کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی“، ”حافظ تیری نظر سری نگر“ اور ”سری نگر بنے گا پاکستان“ جیسے فلک شگاف نعرے لگا کر بھارتی جارحیت کے خلاف اپنے جذبات کا بھرپور اظہار کیا۔ آزاد کشمیر کی فضا پاکستان، کشمیر اور مسلح افواج کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی۔
مظاہروں کے دوران عوام کی بڑی تعداد نے پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ہر قسم کی بھارتی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لئے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کا یہ جذبہ واضح کرتا ہے کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب صرف افواج پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری قوم متحد ہو کر دے گی۔ موجودہ حالات میں پاکستان اور آزاد کشمیر کا اتحاد دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے کافی ہے۔

پاک بھارت کشیدگی، بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک، میزائل حملے کا جھوٹ بے نقاب

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف مظاہرے، پاک فوج سے اظہار یکجہتی
  • ہماری نسلیں گولیوں کی تڑتڑاہت، دھماکوں کی گونج سن کر بڑی ہوئی ہیں: محمد رضوان
  • چیف جسٹس آزاد کشمیر کی زیر صدارت ججز کونسل کا اجلاس
  • آزاد کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے
  • دشمن کے مقابلے میں پوری قوم متحدہے، دشمن کو ہر محاذ پر شکست ہوگی، انجینئر سخاوت علی 
  • آزاد کشمیر،آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کی تا
  • لاہور، جماعت اسلامی کا ’’پاکستان زندہ باد ریلی‘‘ نکالنے کا اعلان
  • کوہاٹ پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، بھارت کے خلاف لڑنے کا عزم
  • لائن آف کنٹرول کے رہائشیوں کے لیےایمرجنسی ریسپانس فنڈ