چینی صدر کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) روس کے مین اسٹیم میڈیا پر نشر کیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے اور حب الوطنی کی عظیم جنگ میں سوویت یونین کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) روس کے سرکاری ٹیلی ویژن اور ریڈیو ، روسی سرکاری اخبار “رشین گزٹ ” کی سرکاری ویب سائٹ، گیزپروم میڈیا ہولڈنگ جے ایس سی، روس کے گریٹ ایشیا ٹی وی اور دیگر پلیٹ فارمز پر نشر کیا گیا۔نشریاتی سرگرمی کی افتتاحی تقریب میں روس اور چین کے دو سو سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔اس بین الاقوامی ایڈیشن میں صدر شی جن پنگ کی اہم تقاریر، مضامین اور گفتگو میں بطور حوالہ دیئے گئے ان جملوں کا انتخاب کیا گیا ہے جو انھوں نے قدیم چینی تاریخ اور کتابوں سے لیے تھے ، جس میں جدت طرازی اور ترقی، ثقافتی خوشحالی، ثقافتی تنوع اور دوطرفہ تبادلے ، مل کر سیکھنے اور خاندانی تعلیم جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اور صدر شی جن پھنگ کی شاندار سیاسی حکمت ، گہرے فلسفیانہ خیالات اور عظیم انسانی جذبات کو شاندار طریقے سے پیش کیا ہے۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کےشعبہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب میں اپنی تقریر میں کہا کہ یہ اس پروگرام کی روس میں چوتھی نشریات ہے۔ سفارتکاری، معیشت اور ثقافت کے علاوہ ،اس تازہ ترین ورژن میں ماحولیاتی تحفظ، ٹیلنٹ ٹریننگ اور خاندانی تعلیم سے متعلق مواد بھی شامل ہیں ، جو معاصر نقطہ نظر سے “انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی”، “اخلاقی اہمیت” اور “قول و فعل کے ذریعہ تعلیم” کے مشرقی فلسفے کی وضاحت کرتا ہےاوربین الاقوامی ناظرین چینی کلاسیکی کے مشہور اقوال میں نئے دور میں چینی تہذیب کی عالمی قدر کو زیادہ جامع اور ٹھوس طریقے سے محسوس کرسکیں گے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: روس کے
پڑھیں:
ایپل واچ صارفین کیلیے خوشخبری:واٹس ایپ کا نیا ورژن آزمائشی مرحلے میں داخل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سان فرانسسکو: واٹس ایپ نے ایپل واچ صارفین کے لیے ایک اہم اور دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
عالمی ٹیکنالوجی ذرائع کے مطابق انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ اب ایپل واچ کے لیے ایک مخصوص ایپ ورژن کی آزمائش کر رہی ہے، جو صارفین کے لیے موبائل کے بغیر بھی رابطہ برقرار رکھنے کا نیا تجربہ ثابت ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایپل واچ کے اس نئے واٹس ایپ ورژن میں صارفین اپنی چیٹ لسٹ دیکھ سکیں گے، میسجز پڑھ اور میڈیا فائلز دیکھنے کے ساتھ ساتھ فوری طور پر نئے پیغامات بھی بھیج سکیں گے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کو نوٹیفکیشن کا انتظار کیے بغیر ہی چیٹ کھولنے اور جوابی پیغام دینے کی سہولت حاصل ہوگی۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کی تفصیلات کے مطابق اس آزمائشی ورژن میں ایموجیز کے ذریعے میسج ری ایکشن کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جس سے صارفین گفتگو کے دوران اپنے تاثرات فوری طور پر ظاہر کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ آڈیو میسج بھیجنے اور وائس ان پُٹ کے ذریعے پیغام لکھوانے کی خصوصیت بھی اس ورژن میں شامل ہے۔
اس فیچر کے استعمال کے لیے ایپل واچ کو مسلسل اُس آئی فون سے کنیکٹ رکھنا ضروری ہوگا جس میں واٹس ایپ انسٹال ہو۔ فی الحال یہ ایپ محدود پیمانے پر بیٹا ٹیسٹنگ کے لیے دستیاب ہے اور صرف وہی صارفین اسے استعمال کر سکتے ہیں جن کے آئی فونز میں واٹس ایپ کا بیٹا ورژن iOS 25.32.10.71 انسٹال ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ فیچر کامیاب ثابت ہوتا ہے تو مستقبل میں ایپل واچ صارفین کے لیے واٹس ایپ کے استعمال کا طریقہ کار یکسر بدل سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں صارفین کو بغیر فون ہاتھ میں لیے پیغامات، تصاویر اور وائس نوٹس بھیجنے کی سہولت حاصل ہوگی، جو اسمارٹ ویئر ایپس کے میدان میں ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔