عالمی برادری کا پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت پر اظہارِ تشویش
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد: پاک بھارت جنگ، عالمی برادری نے پاکستان پر بھارتی جارحیت پر اظہارِ تشویش کیا۔
عالمی برادری نے بھارت کی پاکستان میں جاری اشتعال انگیزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے دفاعی اقدامات کو سراہا گیا، بین الاقوامی تجزیہ کاروں نے بھارت کی خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں پر سخت تنقید کی۔
ایسوسی ایٹ پروفیسر یونیورسٹی ایٹ آلبانی کرسٹوفر کلیری نے پاکستان کے ذمہ دار کردار کی حمایت کی اور کہا کہ بھارت کے ممکنہ فضائی نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کا جوابی اقدام مکمل اور مؤثر ہے۔
سابق امریکی سفارتکار الزبتھ تھریلكیڈ نے پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرا کر اپنی عسکری صلاحیتوں کو ثابت کیا، عالمی برادری پاکستان کے کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرے۔
چین کے سیاسی تجزیہ کار ژانگ ہی چینگ نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی اور کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن کا خواہاں رہا ہے اور وہ اپنی قومی خودمختاری اور مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا، اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کی قوت کو تسلیم کیا جائے اور بے بنیاد دعوؤں سے گریز کیا جائے۔
سی این این کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کی مضبوط اور پُرعزم قیادت نے دور اندیش فیصلے کئے ہیں، پاکستان نے بروقت دفاعی اقدامات اٹھا کر دنیا بھر میں اپنی عسکری طاقت کا لوہا منوایا ہے، بھارتی فوج کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستانی فوج دنیا کی سب سے طاقتور افواج میں شامل ہو گئی ہے۔
سکھ رہنما ہرجیت سنگھ نے کہا کہ بھارت سے ہوشیار رہیں، یہ سکھوں کے شہر پنجاب پر حملہ آور ہو کر الزام پاکستان پر لگا سکتا ہے۔
دفاعی ماہرین کی جانب سے پاکستان کے دفاعی اقدامات کو ذمہ دارانہ اور مؤثر قرار دیا گیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بھارتی طیارے مار گرانا اس کی عسکری برتری کا ثبوت سمجھا جا رہا ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق عالمی برادری نے پاکستان کو امن کے لیے سنجیدہ فریق تسلیم کرنے کی بھی تجویز دی، بھارت کی فضائی ناکامیوں نے اس کی فوجی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عالمی برادری نے پاکستان پاکستان کے کہ پاکستان پاکستان کی کہا کہ
پڑھیں:
گوگل کا پاکستان کو ایکسپورٹ ہب کی شکل دینے کی خواہش کا اظہار، وزیر خزانہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، معیشت میں نجی شعبے کا کردار بہت اہم ہے، پیداوار پر مبنی معاشی ترقی ہی پائیدار راستہ ہے، پاکستان کو برآمدات کا مرکز بنانا ہے جب کہ آئی ٹی اور میری ٹائم سیکٹر پر ہمارا فوکس ہوگا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا، میکرو استحکام کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے ، کارپوریٹ منافع 9 فیصد بڑھا ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ قومی آمدن بڑھانے کے لیے ٹیکس نیٹ بڑھایا ہے، 9 لاکھ فائلرز کا اضافہ ہوا ہے، ڈیجیٹائزیشن سے معیشت میں شفافیت آئے گی، مصر نے ایف بی آر اصلاحات سے سیکھنے کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار معاشی ترقی کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں، عالمی سفارتی کامیابیوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایکو سسٹم فراہم کرتے رہیں گے، گوگل پاکستان کو ایکسپورٹ حب بنانے کا منصوبہ بنانا چاہتا ہے، اے آئی پر مبنی ترقی کے لیے ایکو سسٹم تشکیل دینا ہوگا اور بلیو اکانومی کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پی آئی اے کی نجکاری اس سال سے پہلے مکمل ہوجائے گی۔