بھارتیوں نے احتجاج کرتے ہوئے سعودی عرب کا پرچم پیروں میں روند دیا، کلمہ کی توہین پوری مسلم دنیا میں شدید غصہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں کچھ افراد کو سعودی عرب کے قومی پرچم پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر کلمہ طیبہ درج ہے۔ یہ عمل دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید مجروح کر رہا ہے۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی عرب کے پرچم جیسا ڈیزائن فرش پر بچھایا گیا ہے اور لوگ اس پر سے گزر رہے ہیں۔ اس پرکلمہ لکھا ہوا ہے جو کہ اسلام کا بنیادی عقیدہ اور مقدس ترین کلمات میں سے ہے۔دنیا بھر کے مسلمان اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
هذا الفيديو من الهند، حيث يمشون على علم المملكة العربية السعودية حيث كُتب كلمة "كالما"
مطلوب اتخاذ إجراء فوري@SaudiMOH @KingSalman @HHShkMohd pic.
— Al Faris Emirati (@Sheikhalfaris) May 8, 2025
مزیدپڑھیں:پاکستانی عوام ثانیہ مرزا کی جنگ کی حمایت کرنے پرسیخ پا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
آج بھارت پوری دنیا میں مذاق بن گیا ہے، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج بھارت پوری دنیا میں مذاق بن گیا ہے، پاکستان کی حکومت اور مسلح افواج چوکس ہیں۔
نارووال میں پیس ڈائیلاگ امن کانفرنس سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ آج بھارت نے جو ہندوتوا کی نفرت پیدا کی وہ اس آگ میں خود جل رہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک عام نوجوان میں سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت کے بیج بوئے گئے، اس نوجوان کے پستول سے نکلنے والی گولی ابھی میرے جسم میں موجود ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ایک ایسا ذریعہ ہے، جس کی وجہ سے لوگ اس سے متاثر ہورہے ہیں، 2018ء کے الیکشن کے وقت ہمارے خلاف نفرت پھیلائی گئی۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت دن رات کام کر رہی ہے، ہم نے پاکستان کے معاشرے کو ایک نفرت سے پاک ملک بنانا ہے۔