وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، بھارتی جارحیت پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، بھارتی جارحیت پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں بھارتی جارحیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم ہاوس میں اعلی سطح کا اہم اجلاس جاری ہے، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کررہے ہیں، اجلاس میں اعلی سول اور عسکری قیادت موجود ہے جبکہ اجلاس میں وفاقی وزرا اور سیکیورٹی حکام بھی شریک ہیں۔اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہاوس پہنچے۔
وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بھارتی جارحیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ سیکیورٹی حکام کی جانب سے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ شرکا کو ڈرون حملوں اور پاکستانی ردعمل سے بھی آگاہ کیا گیا۔پاکستانی قیادت نے بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارت کے 25 اسرائیلی ڈرون مار گرائے گئے۔
فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈرون حملوں میں شہید ہونے والوں کا بدلہ لیا جائے گا، ایک ایک پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے اور ہم ہر حالات کے لیے تیار ہیں، پاکستان نے بھارت کے ڈرون اور جہاز مار گرائے ہیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے وقار اور عزت سے امن کے لیے پر عزم ہے، پاک افواج دشمن کیعزائم ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، دشمن کو خود ارادیت، علاقائی سالمیت پر حملے اور سلامتی کی خلاف ورزی کا جواب ملے گا۔
بعدازاں سابق وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماوں سے ملاقات کی، نواز شریف پنجاب ہاوس میں سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کررہے ہیں، جس میں نواز شریف نے موجودہ پاک بھارت صورتحال پر مشاورت کی۔اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف نے وزیراعظم شہبازشریف سے بھی وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی، نوازشریف نے وزیراعظم ہاوس میں اہم اجلاس میں بھی شرکت کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایم ایف نے بھارت کا مطالبہ مسترد کردیا، پاکستان کی غیرمشروط حمایت کا اعلان آئی ایم ایف نے بھارت کا مطالبہ مسترد کردیا، پاکستان کی غیرمشروط حمایت کا اعلان پاک فوج نے 29بھارتی ڈرون مار گرائے، 3 پاکستانی شہید، 4 فوجی اہلکاروں سمیت 6 زخمی، ڈی جی آئی ایس پی آر ملک میں موجودہ سیکورٹی صورتحال، اسلام آباد کا تمام تعلیمی ادارے آئندہ 2روز بند رکھنے کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ ، پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے پر زور رات گئے پاکستان نے بھارت کے متعدد اہم فوجی مقامات پر حملے کیے :انڈین وزارت دفاع کا دعوی ڈرون حملوں کے بعد بھارت پر پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی: وزیر دفاعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اجلاس میں بھارتی جارحیت وزیراعظم ہاوس نواز شریف ہاوس میں نے بھارت شریف نے کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا بابا گرو نانک دیو جی کے 556ویں یومِ ولادت پر سکھ برادری کے نام خیرسگالی کا پیغام
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بابا گرو نانک دیو جی کے 556ویں یومِ ولادت کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ بابا گرو نانک دیو جی نہ صرف سکھ مت کے بانی اور اکابرین میں سے ہیں بلکہ وہ امن، برابری، رواداری اور انسانیت کے علمبردار تھے جن کی تعلیمات آج بھی پوری انسانیت کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔
مزید پڑھیں: بابا گرو نانک جنم دن تقریبات: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سکھ یاتریوں کا خیر مقدم
وزیراعظم نے کہا کہ بابا گرو نانک کا پیغام جو محبت، بے لوث خدمت، اور بین المذاہب ہم آہنگی پر مبنی ہے، نسلوں کو اتحاد اور امن کا درس دیتا ہے اور ایک انصاف پسند دنیا کے قیام کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فخر ہے کہ وہ بابا گرو نانک دیو جی کی زندگی اور تعلیمات سے منسلک مقدس مقامات، خصوصاً گوردوارہ جنم آستان ننکانہ صاحب کی حفاظت کر رہا ہے۔
حکومتِ پاکستان تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ آزادی اور احترام کے ساتھ اپنے مذہبی فریضے انجام دے سکیں۔
مزید پڑھیں: بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات، صوبائی وزرا اور اعلیٰ حکام کا ننکانہ صاحب کا دورہ
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ہر سال دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے اور ان کے لیے مکمل انتظامات کرتا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ بابا گرو نانک کے پیغامِ امن، رواداری اور باہمی ہم آہنگی سے سبق حاصل کریں اور ایک ایسی دنیا کے قیام کے لیے کوشاں رہیں جو اتحاد، باہمی احترام اور امن کی علامت ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
556ویں یومِ ولادت بابا گرو نانک دیو جی پاکستان سکھ برادری وزیراعظم محمد شہباز شریف