نو مئی مقدمات،عمران خان کا پولی گراف اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پولیس نے 9 مئی مقدمات کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کیلئے پولیس نے پراسیکیوشن کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا، پراسیکیوشن نے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کی۔
پراسیکیوشن نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی سے نو مئی کے مقدمات میں پولی گرافک سمیت دیگر ٹیسٹ کرانے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے ابتدائی دلائل میں درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دو سال بعد ایسی درخواست دائر کرنا بدنیتی پر مبنی ہے۔عدالت نے کارروائی 14 مئی تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی ٹیسٹ کرانے
پڑھیں:
درخواست کے باوجود بشریٰ بی بی کا پمز کے ڈاکٹرز کی ٹیم سے ملنے اور معائنہ کرانے سے انکار
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم سے ملنے اور معائنہ کرانے سے انکار کر دیا۔
بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو چکر آنے اور سر میں درد رہنے کی شکایت کرتے ہوئے طبی معائنے کی استدعا کی تھی۔
جس کے بعد پمز اسپتال کی ڈاکٹرز کی ٹیم بشریٰ بی بی سے ملنے اور ان کا معائنہ کرنے اڈیالہ جیل پہنچی تھی تاہم بشریٰ بی بی نے ڈاکٹرز کی ٹیم سے ملنے اور معائنہ کرانے سے انکار کردیا۔
مریضہ کے انکار پر پمز اسپتال کی 4 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم بشریٰ بی بی کا معائنہ کیے بغیر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔
Post Views: 3