9مئی مقدمات؛ عمران خان کا پولی اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
لاہور:پولیس نے 9 مئی مقدمات کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ہدایات لیکر پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرافی اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کے لیے پولیس نے پراسیکیوشن کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا۔ پراسیکیوشن نے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کی۔
پراسیکیوشن نے درخواست میں موقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی سے نو مئی کے مقدمات میں پولی گرافک سمیت دیگر ٹیسٹ کرانے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے ابتدائی دلائل میں درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دو سال بعد ایسی درخواست دائر کرنا بدنیتی پر مبنی ہے۔
عدالت نے کارروائی 14 مئی تک ملتوی کر دی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی ٹیسٹ کرانے
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر علی گنڈاپور نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
اسلام آباد:وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے، جہاں انہوں نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ کے ذریعے توہین عدالت کی درخواست دائر کی ۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ واضح عدالتی احکامات کے باوجود صوبے کے وزیراعلیٰ کو پالیسی معاملات پر رہنمائی کے لیے اپنے لیڈر سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ عدالتی حکم عدولی پر فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔
علی ا مین گنڈاپور کی جانب سے دائر درخواست میں جیل سپرنٹنڈنٹ ، سیکرٹری داخلہ پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے۔