ایک انٹرویو میں نائب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت نے حملہ کیا اور پاکستان نے جواب دے دیا اب دونوں ممالک کو اس معاملے پر ٹھنڈے دماغ سے سوچنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا جس کا اسے کوئی براہ راست فائدہ نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے حوالے سے امریکا کا موقف واضح ہے، اور وہ اس تنازع میں براہ راست مداخلت نہیں کرے گا۔ نائب امریکی صدر نے کہا بھارت نے حملہ کیا اور پاکستان نے جواب دے دیا اب دونوں ممالک کو اس معاملے پر ٹھنڈے دماغ سے سوچنا چاہیے، پاک بھارت جنگ کو ایٹمی جنگ میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ اگر ایسا ہوا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے تنازعے پر تشویش کا اظہار کرتا ہے، لیکن فی الحال ایسا کوئی واضح اشارہ نہیں کہ یہ تنازع ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے رابطہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ امریکا جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہ امریکا کہا کہ

پڑھیں:

ورجینیا سے نیو جرسی تک ڈیموکریٹس کی فتح، غزالہ ہاشمی امریکا کی پہلی مسلم نائب گورنر بن گئیں

امریکا میں ریاستی انتخابات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، جن میں ورجینیا اور نیو جرسی میں ڈیموکریٹک پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ورجینیا میں ڈیموکریٹس نے تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے پہلی خاتون گورنر کا اعزاز جیت لیا۔ ایبی گیل اسپین برجر ورجینیا کی پہلی خاتون گورنر منتخب ہوگئیں، جب کہ نائب گورنر کے طور پر غزالہ ہاشمی کامیاب ہوئیں۔ غزالہ ہاشمی ریاست کی پہلی بھارتی نژاد مسلم خاتون نائب گورنر بن گئی ہیں۔

غزالہ ہاشمی کو اس سے قبل ورجینیا کی پہلی مسلم اور جنوبی ایشیائی نژاد خاتون سینیٹر بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوچکا ہے۔

دوسری جانب نیو جرسی میں بھی ڈیموکریٹ امیدوار میکی شیرل نے گورنر کا الیکشن جیت لیا۔ انہوں نے ری پبلکن امیدوار اور سابق رکن اسمبلی جیک چیٹریلی کو شکست دی۔

اسی دوران، نیو جرسی کے شہر جرسی سٹی میں پاکستانی نژاد امیدوار مصعب علی مئیر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ وہ لاہور میں پیدا ہوئے اور بچپن میں اپنے والدین کے ساتھ امریکا منتقل ہوئے۔ مصعب کے اہلخانہ نے 9/11 کے بعد تعصب اور مشکلات کا سامنا کیا، جس کے بعد وہ سماجی خدمات اور سیاست سے وابستہ ہوگئے۔

علاوہ ازیں، اٹلانٹا میں میئر کے انتخاب میں آندرے ڈکنز دوسری مدت کے لیے دوبارہ میئر منتخب ہوگئے ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • امریکا بھارت دفاعی معاہدے سے پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا
  • ’لغو‘ کیا ہے؟
  • اٹھارویں ترمیم کا رول بیک تو ممکن ہی نہیں، ایسی کسی تجویز کی حمایت نہیں کر سکتے ، شازیہ مری
  • ’پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے‘، فیفا نائب صدر کا اعلان
  • پاک بھارت جنگ کے دوران آٹھ طیارے مار گرائے گئے، امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ
  • امریکا۔بھارت دفاعی معاہدہ: ٹرمپ کی دوہری محبت
  • ورجینیا سے نیو جرسی تک ڈیموکریٹس کی فتح، غزالہ ہاشمی امریکا کی پہلی مسلم نائب گورنر بن گئیں
  • امریکا کی غلامی سے نجات کا سنہری موقع
  • تعریفیں اور معاہدے
  • بیرونی مداخلت اور سازشوں کے خلاف ٹھوس موقف