خاتون فٹبالر نے طویل ترین فاصلے تک فٹبال پھیکنے کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
آئرلینڈ کی خاتون فٹبالر میگن کیمبل نے حال ہی میں خواتین فٹبال میں طویل ترین فاصلے تک فٹبال کو ہاتھوں سے پھیکنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
31 سالہ میگن نے فٹبال کو 37.55 میٹر (123 فٹ 2 انچ) کی دوری تک پھینک کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا جو کہ پچھلے 35 میٹر کے ریکارڈ سے زیادہ ہے۔
میگن کیمبل کا تعلق کلب ’لندن سٹی لائنیسز‘ (London City Lionesses) سے ہے۔ یہ ریکارڈ خواتین فٹبال میں طویل ترین تھرو اِن کا ریکارڈ ہے جو کہ 37.
میگن کیمبل کا کہنا ہے کہ ان کی یہ صلاحیت قدرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ 12 یا 13 سال کی تھیں اور لڑکوں کی ٹیم میں کھیلتی تھیں، تب بھی ان کا تھرو ان لڑکوں سے زیادہ طویل ہوتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کبھی اس پر خاص تربیت نہیں لی، بلکہ ان کے بازوؤں کی غیر معمولی لچک (hypermobility) کی وجہ سے وہ فٹبال کو اتنی دور تک پھینکنے کے قابل ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دنیا اُس وقت بدلتی ہے جب خواتین اسے بدلنے کا حوصلہ رکھتی ہوں، آصفہ بھٹو
خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ’’پرنسس سبیکہ بنت ابراہیم الخلیفہ گلوبل ایوارڈ‘‘ کی تیسری تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خواتین اور مملکتِ بحرین کی سپریم کونسل برائے خواتین کے اشتراک سے قطر نیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔
خاتونِ اوّل نے اپنے خطاب میں ایوارڈ کے وژن کو سراہا اور مملکتِ بحرین کی خواتین کے حقوق کے فروغ میں قائدانہ کردار کی تعریف کی۔ آصفہ بھٹو زرداری نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو خواتین کی قیادت پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم، ہنر مندی، معاشی شمولیت اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انھو نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی معاہدوں، بشمول CEDAW، بیجنگ ڈیکلریشن اور 2030 پائیدار ترقیاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے پُرعزم ہے۔
تقریب کے موقع پر خاتونِ اوّل نے بحرین کی سپریم کونسل برائے خواتین کی سیکریٹری جنرل محترمہ لُلوہ الاوعَدھی، اقوامِ متحدہ کے علاقائی ڈائریکٹر برائے عرب ریاستیں معیذ دورید اور متحدہ عرب امارات کی جنرل ویمنز یونین کی سیکریٹری جنرل نُورہ خلیفہ السویدی سے بھی ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں میں علاقائی تعاون کے فروغ، ادارہ جاتی شراکت داری کے استحکام اور خواتین کی معاشی و سیاسی شمولیت کے مواقع بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خاتونِ اوّل نے مملکتِ بحرین اور اقوامِ متحدہ کی خواتین کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خواتین کی ترقی اور انھیں بااختیار بنانے کے لیے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ دنیا اُس وقت بدلتی ہے جب خواتین اسے بدلنے کا حوصلہ رکھتی ہوں۔ ہمیں اُن بہادر خواتین کے نقشِ قدم پر چلنا ہے جنہوں نے تاریخ رقم کی اور آنے والی نسلوں کے لیے بہتر مستقبل تعمیر کرنا ہے۔