اسلام آباد میں بلیک آﺅٹ کرنے والی افواہوں کی تردید
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے رات کے اوقات میں بجلی کی بلیک آﺅٹ کی منصوبہ بندی کے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کردی ہے سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری بیان میں انتظامیہ نے وضاحت کی کہ مساجد سے رہائشیوں کو اپنے گھر کی روشنیاں بند کرنے کی ہدایت دینے کے لیے کوئی اعلان نہیں کیا گیا.
(جاری ہے)
اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ بے بنیاد افواہیں ہیں، ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ڈی سی اسلام آباد نے خبردار کیا کہ جھوٹی معلومات پھیلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی، چاہے وہ مساجد کے لاﺅڈ اسپیکر کے ذریعے پھیلائی جائیں یا دیگر ذرائع سے واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے خبردار کیا تھا کہ کچھ افراد جعلی سائرن بجا کر اسلام آباد میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں. ڈی سی نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ عوام کو افواہوں سے بچنے کا مشورہ دیا جاتا ہے پوسٹ میں لوگوں سے غیر مصدقہ معلومات پر بھروسہ نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر تصدیق شدہ اعلان جاری کرے گی، امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام آباد
پڑھیں:
اسموگ میں اضافہ کرنےوالی انڈسٹریز کے خلاف کارروائی کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل
ویب ڈیسک: لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے اسموگ میں اضافہ کرنے والی انڈسٹریز کے خلاف مؤثر کارروائی کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مدثر نواز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر ماحولیات (ای پی اے)، ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کمیٹی کے ممبران مقرر کیے گئے ہیں۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور میں صنعتی یونٹس کا تفصیلی معائنہ کرنے کا جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ کمیٹی ان انڈسٹریز کا جائزہ لے گی جو بوائلرز اور فرنسز کے استعمال کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ کر رہی ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی
ترجمان نے بتایا کہ بوائلرز اور فرنسز استعمال کرنے والے صنعتی یونٹس کو ترجیحی بنیادوں پر چیک کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے اپنے علاقوں میں انڈسٹریز کے معائنے کی نگرانی کی ہدایت جاری کردی گئی ہے تاکہ ماحول دوست اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسموگ کے بڑھتے خطرے کے پیشِ نظر قانون کی خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ ماحول کو نقصان پہنچانے والے یونٹس کی نشاندہی کے بعد فوری بندش یقینی بنائی جائے گی۔
پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا