وفاقی دارالحکومت میں حفاظتی مشقیں کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی ڈرل مشقیں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج ڈرل مشقیں ہنگامی صورتحال میں تیاریوں کےپیش نظر کی جا رہی ہیں،ڈی سی کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ شہری ایسی صورتحال میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
دوسری جانب جنگی صورتحال کے پیش نظرجہلم میں سول ڈیفنس اور ریسکیو نے فرضی مشقوں کا آغاز کردیا گیا جس کا مقصد عملے کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ اورہنگامی صورتحال میں شہریوں کی مدد کو یقینی بنانا ہے۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
موک ایکسرسائزز روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کوئٹہ، ضلعی انتظامیہ کیجانب سے بھارتی جارحیت کیخلاف ریلی
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے اور عالمی برادری کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے کی۔ ڈی سی آفس کوئٹہ سے شرکاء اسمبلی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر بھارت مخالف نعرے اور افواجِ پاکستان کے حق میں تحریریں درج تھیں۔ ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور افواج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے اور عالمی برادری کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملکی سالمیت، خودمختاری کی خاطر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔