پاک بھارت تصادم کے درمیان چین تعمیری کردار ادا کرنے پر آمادہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
چین نے ہفتہ کے روز بھارت اور پاکستان دونوں پر زور دیا کہ وہ امن اور استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں اور پرامن ذرائع سے سیاسی تصفیہ کی راہ پر واپس آئیں۔
یہ بھی پڑھیں:’جنگ نہیں چاہتے‘، انڈیا نے گھٹنے ٹیک دیے،بھارتی کرنل کی پریس کانفرنس
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد کہا کہ چین، بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اسے بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش ہے۔
ترجمان نے مزید کہا ہم دونوں فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ امن اور استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں، پرسکون اور تحمل سے کام لیں، پرامن ذرائع سے سیاسی تصفیہ کی راہ پر واپس آئیں، اور کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کریں جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو۔
یہ بھی پرھیں:’ہمارے جواب کا انتظار کرو‘، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے بھارت میں حملوں تک کیا کچھ ہوا؟
انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان اور پاکستان دونوں کے بنیادی مفاد اور ایک مستحکم اور پرامن خطہ کے لیے اہم ہوگا۔ بین الاقوامی برادری کو بھی یہی امید ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین اس مقصد کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پاکستان تصادم تصفیہ چین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاکستان تصفیہ چین کے لیے
پڑھیں:
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025ء کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ ایک موقع پر اس وقت کشیدہ ہوگیا جب پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اور بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: بھارتی کپتان نے ایک بار پھر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا
میچ کے دوران حارث رؤف کے اوور کی پہلی گیند پر بھارتی اوپنر شبمن گل نے 142 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آتی گیند کو مڈ وکٹ کی جانب بھیجتے ہوئے چوکا جڑ دیا۔ اس شاٹ کے فوری بعد حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر امپائر کو مداخلت کرنا پڑی۔
حارث اور ابھشیک شرما کے درمیان گرما گرمی #AsiaCup #PakVsIndia pic.twitter.com/WPXyafbOBt
— Laraib Fatima???? (@Laraib_Fatiima) September 21, 2025
اسی اوور میں ابھیشیک شرما نے مزید ایک چوکا لگا کر مجموعی طور پر 7 رنز حاصل کیے اور حارث پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔ اس دوران دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کو گھورتے رہے اور ماحول میں کشیدگی بڑھتی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ سپر فور: فخر زمان کو غلط آؤٹ دیا گیا، سوشل میڈیا پر بحث
تماشائیوں کے لیے یہ لمحہ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا، جہاں اسٹیڈیم میں موجود دونوں ٹیموں کے سپورٹرز نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کے حق میں نعرے بازی کر کے ماحول کو مزید گرما دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ابھیشک شرما ایشیا کپ بھارت پاکستان تلخ کلامی حارث رؤف