پاکستان شوبز کے اداکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈرامہ بلبلے کے مشہور اداکار نبیل ظفر نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خطے میں بڑھتے ہوئے جنگی ماحول پر تشویش کا اظہار کیا اور بھارت کے جنگی رویے پر شدید تنقید کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے دفاع سے بخوبی واقف ہے اور اگر صورتحال خراب ہوئی تو ہر پاکستانی سپاہی بن کر وطن کیلئے لڑے گا۔

نبیل ظفر نے کہا کہ جنگ انسانیت کے لیے تباہ کن ہوتی ہے، اور اگر ایسا کوئی قدم اٹھایا گیا تو اس کے اثرات سرحد کے دونوں جانب معصوم شہریوں پر پڑیں گے۔ انہوں نے خطے میں امن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یورپ نے کئی صدیوں کی لڑائیوں کے بعد یہ سبق سیکھا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، بھارت کو بھی یہ بات سمجھنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں ہر انتخاب سے قبل داخلی حملے مشکوک ہو جاتے ہیں، اور بھارتی عوام کو ان واقعات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے آخر انتخابات سے قبل ہی کیوں ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

نبیل ظفر نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ پاکستان نے پہلگام حملے پر غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی تھی، جو شفافیت کا مظہر ہے، لیکن بھارت نے اس پیشکش کو نظر انداز کیا۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: نبیل ظفر

پڑھیں:

بھارت کے خلاف فائنل ہوا تو فتح یقینی ہے، ایشیا کپ جیتنے کیلئے آئے ہیں : شاہین آفریدی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ابوظہبی: قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ابھی ایشیا کپ کے فائنل میں نہیں پہنچی، جب وہاں پہنچے گی تو اس وقت دیکھ لیں گے، البتہ اگر پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوا تو جیت یقینی طور پر پاکستان کی ہوگی۔

بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں 5 کے 5 فاسٹ بولرز ٹیم میں کھیلیں، پاکستان یہاں صرف فائنل کھیلنے کے لیے نہیں آیا بلکہ ایشیا کپ جیتنے کا عزم رکھتا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز جارحانہ مزاج  اور بہترین فارم میں ہیں، انہیں کسی بڑی مشکل کا سامنا نہیں، البتہ بعض اوقات ایسی پچز ملتی ہیں جہاں بیٹرز کو فائدہ ہوتا ہے، وکٹیں حاصل کرنا اور جارحانہ انداز میں بولنگ کرنا ہمارا ہدف ہے، تاہم دبئی کی کنڈیشنز میں فاسٹ بولرز کو زیادہ سوئنگ نہیں ملتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اچھی وکٹ ملنے پر بیٹرز کے پاس کھل کر کھیلنے کا موقع ہوتا ہے۔ ہماری توجہ اس بات پر ہے کہ جو بھی ٹیم سامنے آئے اس کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا جائے، میرا مقصد اپنی بیٹنگ اور باؤلنگ میں سو فیصد دینا اور ٹیم کا مورال بلند رکھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ حالیہ میچز میں بڑی ٹیموں کے خلاف کامیابی حاصل نہیں ہو سکی، تاہم مجموعی طور پر کئی فتوحات ٹیم کے حصے میں آئیں۔

قومی فاسٹ باؤلر نے نواز اور حسین طلعت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہترین کھیل پیش کیا، جبکہ حارث اور صائم بھی شاندار صلاحیتوں کے حامل کھلاڑی ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • پاک فضائیہ نے بھارت کے 7 طیاروں کو ملبے کا ڈھیر بنایا
  • ایشیاء کپ 2025 کے فائنل سے پہلے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا بڑا بیان
  • ایشیا کپ فائنل، پاکستانی کوچ مائیک ہیسن نے بھارت کے خلاف حتمی تیاری کا عندیہ دے دیا
  •  پاکستان کیخلاف سمندر سے شرپسندی ہوئی تو نتائج کا ذمہ دار بھارت ہوگا‘ جنرل زبیر محمود
  • بانی پی ٹی آئی کو 17جنوری کو سزا ہوئی اور اب 25ستمبر آگیا ہے
  • ایشیا کپ: پاکستانی بیٹنگ لائن اپ ڈھیر، بنگلادیش کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف
  • ایشیا کپ: راشد لطیف کو پاک-بھارت میچ میں فکسنگ کا خدشہ، پاکستانی بیٹنگ مشکوک قرار دے دی
  • مجھ سے متعلق فیصلے اور سزائیں پہلے سے لکھے ہوئے ہیں، عمران خان
  • بھارت کے خلاف فائنل ہوا تو فتح یقینی ہے، ایشیا کپ جیتنے کیلئے آئے ہیں : شاہین آفریدی
  • ایچ پی وی ویکسین تنازع: اس میں کوئی حرام چیز نہیں، علمائے کرام سے رابطے کے بعد ویکسینیشن شروع ہوئی، وزیر صحت