آپریشن بُنیان مَرصُوص: اسحاق ڈار کا تُرک وزیرخارجہ سے رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی تُرک وزیرخارجہ خاقان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے کن ممالک نے رابطے کیے؟
نائب وزیراعظم نے ترک وزیرخارجہ کو تازہ علاقائی صورتحال اور بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی ردعمل سے آگاہ کیا۔
ترک وزیرخارجہ نے پاکستان کے تحمل پر مبنی نپے تلے ردّعمل کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے بحال رکھنے پر اتفاق کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپریشن بنیان مرصوص اسحاق ڈار پاکستان ترک وزیرخارجہ خاقان فیدان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص اسحاق ڈار پاکستان خاقان فیدان
پڑھیں:
نیویارک،اسحق ڈار کی دولت مشترکہ وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک:۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ دولت مشترکہ وزرائے خارجہ کے اجلاس (سی فام) میں شرکت کی۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا۔
وزارت خارجہ کے مطابق اپنی تقریر میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے دولت مشترکہ کے لیے پاکستان کی پختہ حمایت اور اس منفرد ممالک کے خاندان کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تنظیم کو بدلتے ہوئے عالمی حالات کے تناظر میں موثر طور پر جواب دینے اور اپنے تمام رکن ممالک کو عملی فوائد پہنچانے کی صلاحیت کو یقینی بنانے کی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔
بین الاقوامی برادری کو درپیش متعدد اور یکے بعد دیگرے آنے والے بحرانوں کا حوالہ دیتے ہوئے نائب وزیراعظم نے زور دیا کہ دولت مشترکہ کو امن قائم کرنے اور مکالمے کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام جاری رکھنا چاہیے، جہاں اتفاقِ رائے اور تعاون تنازعات کے حل اور باہمی سمجھ بوجھ کو فروغ دینے میں مددگار ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے ماحولیاتی اقدامات پر دولتِ مشترکہ کے کام کی بھرپور حمایت کی اور رکن ممالک کو موسمیاتی لچک پیدا کرنے میں مدد دینے پر مسلسل توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ نائب وزیراعظم نے دولت مشترکہ کے 56 متنوع رکن ممالک کو نوجوانوں کے بااختیار بنانے، ڈیجیٹل تبدیلی، تجارت اور کاروبار کے فروغ کے لیے یکجا کرنے میں تنظیم کے منفرد کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دولت مشترکہ کے نوجوانوں کے ایجنڈے کی قیادت کرنے پر فخر ہے، تاکہ ہماری نوجوان نسل ایک زیادہ خوشحال اور پرامن مستقبل تشکیل دینے کے قابل ہو۔