سائبر حملوں کا خدشہ: قومی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے اہم ایڈوائزری جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کیلئے قومی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے اہم ایڈوائزری جاری کردی گئی.
ایڈوائزری میں حساس معلومات شیئر کرنے سے باز رہنے اور تصدیق شدہ ذرائع پر انحصار کی ہدایت کی گئی ہے۔صارفین فوجی نقل و حرکت، آپریشنز یا کسی واقعے سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں، کسی بھی اطلاع کو شیئر کرنے سے قبل معتبر ذرائع اور شواہد کی تصدیق ضرور کریں۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
نیشنل سرٹ کا کہنا ہے کہ غلط افواہیں، فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن قومی سلامتی کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، حساس معلومات کا شیئر کیا جانا دشمن عناصر کیلئے سہولت پیدا کرتا ہے اور آپریشنل سیکیورٹی میں خلل کا باعث بن سکتا ہے۔
ایڈوائزری میں عوام کو جذباتی اور سنسنی خیز مواد سے بھی خبردار رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کے حملے کے بعد ایک بار پھر 9 اور 10 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر حملہ کیا گیا، جس میں میزائلوں سے تین ایئر بیسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی،پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے"آپریشن بنیان مرصوص" کا آغاز کیا اور بھارت کے متعدد شہروں میں 26 سے زائد مقامات کو بھرپور قوت سے نشانہ بنایا۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
SECP،کم عمر افراد کیلئے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی گائیڈ لائنز جاری
اسلام آباد:(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ اور سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ مل کر 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔یہ اقدام سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی رہنمائی میں تیار کیا گیا ہے۔
ایس سی سی پی کے مطابق یہ اقدام سرمایہ کاروں میں آگاہی اور مالی شمولیت کو فروغ دینے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔اس کا مقصد پاکستان کی نئی نسل میں بچت اور سرمایہ کاری کا رجحان پیدا کرنا، کم عمر افراد کو کیپٹل مار کیٹ میں جلد شامل کرنا، مالی نظم و ضبط سکھانا اور باضابطہ سرمایہ کاری کے مواقع تک رسائی دینا ہے۔
ان گائیڈ لائنز میں قدرتی یا عدالت کی طرف سے مقرر کردہ سرپرستوں کے ذریعے کیپٹل مارکیٹس میں کم عمر افراد کے اکاؤنٹس کھولنے اور چلانے کا واضح طریقہ، طریقہ کار اور شرائط و ضوابط بتائے گئے ہیں۔ یہ نظام آسان رسائی کے ساتھ ساتھ قواعد کی پابندی اور کام کے تحفظ کو بھی یقینی بناتا ہے۔
مزید یہ کہ ان گائیڈ لائنز میں 18 سال کی عمر پوری ہونے پر اکاؤنٹ کو عام ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا طریقہ بھی بیان کیا گیا ہے، جس میں سرمایہ کی منتقلی پر لاگو ٹیکس کے اثرات بھی شامل ہیں۔
یہ گائیڈ لائنز سرمایہ کاروں کی شمولیت بڑھانے اور مالی طور پر باخبر نئی نسل تیار کرنے کی ایک اہم پیش رفت ہیں۔ تفصیلی ہدایات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔