اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کا بھرپور جواب جاری ہے، پاکستان کی جانب سے اس سلسلے میں شروع کئے گئے ’ آپریشن بنیان مرصوص‘ کے تحت پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا ہے۔
بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ ہیک:نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق پاکستانی سائبر حملے میں ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹی گیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری سٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں۔
اس کے علاوہ بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی) کی آفیشل سائٹ کو بھی ہیک کر لیا گیا ہے۔ہیکرز کی جانب سے نشانہ بنائی گئی بھارتی سائٹس کا ڈیٹا مکمل طور پر اڑا دیا گیا ہے۔
ڈیٹا لیک:ہیک کی گئی مزید ویب سائٹس میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سکیورٹی فورسز، یونیک آڈنٹیفیکیش اتھارٹی آف انڈیا کا ڈیٹا لیک کر دیا ہے۔ڈیٹا لیک سائٹس میں انڈین ایئر فورس، مہاراشٹر الیکشن کمیشن اور دیگر شامل ہیں، اس کے علاوہ 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کر لئے گئے ہیں۔

پاکستان نے جوابی حملوں میں بھارت کو اب تک کیا نقصان پہنچایا؟

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پاکستان نے بھارت کی کون کون سی ویب سائیٹس ہیک کرلیں، ڈیٹا سامنے آگیا 

بھارت کے پےدرپے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان کا کامیاب جوابی وار جاری ہے جس میں بھارت کی ہیک کی گئی ویب سائیٹس کا ڈیٹا بھی پاکستان منظر عام پر لے آیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا ہے۔

ہیک کی گئی ویب سائٹس میں بھارتی آسام رائفل،  ڈیپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی پورٹل اور انڈین ڈیفنس پروڈکشن کے علاوہ دیگر اہم ویب سائٹس شامل ہیں۔ 

انڈین ڈیفنس پروڈکشن ویب سائٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر for sale کیلئے بھی پیش کردیا گیا ہے۔ 

ان بھارتی ویب سائٹس پر انڈین دہشتگردی کے ثبوت اور بھارت دہشتگردی کی آماجگاہوں کے شواہد دکھائے گئے ہیں۔ 

پاکستان کی جانب سے اس حالیہ کارروائی نے بھارت کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں بلند و بانگ دعوؤں کو کھوکھلا ثابت کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سے ہیک کیا گیا بھارتی ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش
  • پاکستان کا بھارت پر سائبر حملہ،70فیصد بھارت بجلی سے محروم،سینکڑوں حکومتی ویب سائٹس بھی ہیک
  • پاکستان نے بھارت کی کون کون سی ویب سائیٹس ہیک کرلیں، ڈیٹا سامنے آگیا 
  • پاکستانی سائبر حملے میں ہیک کی گئی بھارتی ویب سائیٹس کا ڈیٹا منظر عام پر آگیا
  • پاکستان کا سب سے بڑا سائبر حملہ، بھارت اندھیرے میں ڈوب گیا، سینکڑوں سرکاری ویب سائٹس ہیک
  • پاکستان کا سائبر اٹیک: بی جے پی، اہم دفاعی اداروں سمیت درجنوں ویب سائٹس ہیک
  • پاکستانی سائبر حملے ، بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ سمیت 25 سو سے زائد سرویلنس کیمرے ہیک
  • پاکستانی سائبر حملے میں بی جے پی کی آفیشل ویب سائیٹ سمیت 25 سو سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک
  • پاکستان کا بڑا سائبر اٹیک، اہم بھارتی سائٹس اور ہزاروں سرویلنس کیمرے ہیک کر لیے گئے