بھارتی جارحیت، سندھ میں نجی اسپتالوں کو بھی ہائی الرٹ رہنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
محکمہ صحت سندھ نے ہدایت دی ہے کہ ممکنہ ایمرجنسی میں ہونے والے زخمیوں کو کراچی کے پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی طبی امداد فراہم کی جائے گی، اس ضمن میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ممکنہ بھارتی جارحیت کے پیش نظر سندھ کے نجی اسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ صوبائی سیکریٹری صحت ریحان بلوچ نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں پرائیویٹ اسپتال طبی امداد فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، سندھ بلڈ ٹرانسفیوزن اتھارٹی کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں بھارتی جارحیت اور ممکنہ ڈرون حملے کے پیش نظر تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ ممکنہ ایمرجنسی میں ہونے والے زخمیوں کو کراچی کے پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی طبی امداد فراہم کی جائے گی، اس ضمن میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ صوبائی سیکریٹری صحت ریحان بلوچ نے سول اسپتال میں ایمرجنسی کی صورتحال کے جائزہ لینے اور اسپتال میں پہلی بار فالج یونٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ممکنہ جارحیت کے پیش نظر تمام سرکاری اسپتالوں کے ساتھ پرائیویٹ اسپتالوں کی انتظامیہ کو بھی ہائی الرٹ کر دیا ہے۔
سیکریٹری صحت سندھ نے بتایا کہ سول اسپتال میں ایمرجنسی کے بستروں کی تعداد 100 کر دی گئی ہے، جبکہ ایمرجنسی کے دوران ٹراما سینٹر اور سول اسپتال مل کر کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران برنس کیسز بھی رپورٹ ہوتے ہیں، اس لئے برنس وارڈ کے ایک سو بستروں کو 130 کر دیا ہے، اسپتالوں میں ٹینکیل اسٹاف کی تعیناتیاں بھی کر دی گئی ہیں، جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ بھی ہائی الرٹ رہیں، ممکنہ ایمرجنسی کی صورر میں سندھ بلڈ ٹرانسفیوزن اتھارٹی اور ریجنل بلڈ بینکس کو بھی مکمل ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھی ہائی الرٹ کر دیا پرائیویٹ اسپتال کو بھی ہائی الرٹ
پڑھیں:
ایمرجنسی اورکسی بھی ناگہانی حالات میں ہمہ وقت الرٹ ہیں؛ ایس پی ڈولفن
سٹی 42 : ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا ہے کہ ایمرجنسی،جنگی حالات،کسی بھی ناگہانی حالات میں ہمہ وقت الرٹ ہیں۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے شہر بھر میں خود پٹرولنگ،ڈولفن،پی آر یو کو چیک کیا، ایس پی ڈولفن کی ایلیٹ ٹیموں سے بھی ملاقات ہوئی۔
ایس پی ڈولفن نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ ایمرجنسی،جنگی حالات،کسی بھی ناگہانی حالات میں ہمہ وقت الرٹ ہیں، پنجاپ پولیس پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ایس پی ڈولفن فیلڈ میں جوانوں کا لہو گرماتے رہے، ڈیوٹی پر مامور افسران،جوانوں کو شہریوں سے خوش اخلاقی کی ہدایت کی گئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کینٹ ڈویژن کی ٹیموں،سیکٹر انچارجز کی مختلف پوائنٹس پر چیکنگ کی۔
ارسلان زاہد نے کہا کہ 15کی کال پرفوری رسپانس یقینی بنایا جائے ۔