City 42:
2025-11-08@07:09:49 GMT

پاک بھارت کشیدگی، وزارت داخلہ میں کنٹرول سنٹر  قائم

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

سٹی 42 : وزارت داخلہ میں پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کنٹرول سنٹر  قائم کردیے گئے ۔ 

ذرائع  کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزارت داخلہ میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے خصوصی کنٹرول سنٹر قائم کردیے گئے۔ وزارت داخلہ میں سیف سٹی کیمروں سمیت صوبائی حکومتوں کے لنکس بھی موجود ہیں ۔ تمام صوبائی حکومتیں،سول ڈیفنس، پولیس کے محکمے کنٹرول سنٹر سے منسلک کردیے گئے ہیں۔

بھارت کا" اڑی سپلائی ڈپو" تباہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے ادارے،پی ٹی اے اور فوری ریسکیو کے آپریشنز کیلیے کنٹرول سنٹر میں کام جاری ہے۔ 

کنٹرول سنٹر سے ضرورت کے مطابق مطلوبہ علاقوں میں جیمرز اور مانیٹرنگ کے حوالے سے بھی چیزیں دیکھی جا رہی ہیں، کنٹرول سنٹر میں الیکٹرانک میڈیا کی خصوصی ٹرانسمیشن بھی مانیٹر کی جا رہی ہیں، کنٹرول سنٹر تھریڈ الرٹ اور بروقت کاروائی کیلیے وفاق اور صوبائی اداروں کے ساتھ منسلک ہے۔ کنٹرول سنٹر کے دو خصوصی رابطہ نمبرز اور وائرلیس سسٹم بھی موجود ہے ۔ 

پاک فوج کی توپخانے نے متعدد بھارتی پوسٹوں کے پرخچے اُڑا دیے

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وزارت داخلہ میں کنٹرول سنٹر

پڑھیں:

ڈکی بھائی اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے رشوت لینےکے معاملے میں بڑی پیشرفت

ڈکی بھائی اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے رشوت کے معاملے میں ملوث نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 7 گرفتار افسران کے استعفے وزارت داخلہ کو موصول ہوگئے۔

ذرائع نے کہا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن نے ملزمان کے استعفے دو دن پہلے وزارت داخلہ کو بھجوائے، وزارت داخلہ نے اب تک ان استعفوں کی منظوری نہیں دی۔

گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے آٹھ افسران کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج کیا۔

گرفتار آٹھ میں سے سات افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، سب انسپیکٹرز شامل ہیں، ملزمان کیخلاف کرپشن کے مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈکی بھائی رشوت کیس: این سی سی آئی کے گرفتار 7 افسران مستعفی
  • بھارت کے جتنے طیارے گرائے پاکستان اس کی تعداد پر قائم ہے ، ترجمان دفتر خارجہ
  • پاکستان نے افغان سرحدی کشیدگی پر شواہد ترکیے میں ثالثوں کے حوالے کردیے، دفتر خارجہ
  • نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پولیس گردی کے واقعے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ کمیٹی قائم
  • افغانستان سے سرحدی کشیدگی، پاکستان نے شواہد پر مبنی مطالبات ترکیے میں  ثالثوں کے حوالے کردیئے
  • رشوت کیس، سائبر تحقیقاتی ادارے کے گرفتار 7 افسران نے استعفیٰ دیدیا
  • نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے گرفتار 7 افسران نے استعفیٰ دیدیا
  • پاکستان اور ترکیے کی وزارت داخلہ کا انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ
  • ڈکی بھائی اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے رشوت لینےکے معاملے میں بڑی پیشرفت
  •  عمرہ زائرین کیلئے خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے حوالے سےاہم خبر