پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سٹی 42 : پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی ۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ملک کے تمام ائیرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں ۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سی اے اے انسپکٹرز کی خصوصی تربیت کیلئے یورپی سول ایوی ایشن وفد کی پاکستان آمد
ماہرین نے سی اے اے (پاکستان) کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرز کیلئے خصوصی تربیت کا آغاز کر دیا، جس کا مقصد پاکستان کے ریگولیٹری ٹیسٹنگ فریم ورک کو یورپی یونین کے معیارات سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی سول ایوی ایشن کانفرنس (ای سی اے سی) کا 2 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرز کیلئے خصوصی تربیت کا آغاز کر دیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے مطابق یورپی سول ایوی ایشن کانفرنس کے وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لقمان سے ملاقات کی اور ماہرین نے سی اے اے (پاکستان) کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرز کیلئے خصوصی تربیت کا آغاز کر دیا، جس کا مقصد پاکستان کے ریگولیٹری ٹیسٹنگ فریم ورک کو یورپی یونین کے معیارات سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
سی اے اے حکام نے بتایا کہ پاکستان میں واحد حفاظتی ریگولیٹری اتھارٹی کے طور پر اپنے قیام کے بعد سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف ڈومینز میں صلاحیت سازی کیلئے اقدامات کو آگے بڑھانے کے تناظر میں سرکردہ بین الاقوامی تنظیموں بشمول یو کے محکمہ برائے ٹرانسپورٹ، اکاو کے ساتھ مصروف عمل ہے۔ سی اے اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سول ایوی ایشن افسران کے تربیتی پروگرام کی تکمیل کے بعد یورپی سول ایوی ایشن کا وفد اسی ہفتے کے آخر میں واپس روانہ ہو جائے گا۔