محکمہ سکول ایجوکیشن نے بڑا فیصلہ کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ سکول ایجوکیشن نےصوبائی وڈسٹرکٹ لیول پروارکنڑول روم قائم کرنےکا فیصلہ کر لیا۔ سکولوں کو جنگ کے دوران چلانے کے لئے ڈسٹرکٹ وار کنڑول کمیٹیاں بنائی جا رہی ہیں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میں وار کنڑول روم بنائے جائیں گے جبکہ وار کمیٹیاں ایمرجنسی ایجوکیشن پلان بنائیں گی۔
کمیٹیاں سکولوں میں جنگ کی صورت میں خطرات کا جائزہ لیں گی ، ڈسٹرکٹ وار کنڑول کمیٹیاں طلباکو تعلیم دینے کیلئے عارضی جگہوں کا بندوست کریگی۔
جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں فوری طور پر فرسٹ ایڈ کا بندوست کیا جائے، ہائی رسک سکولوں میں حفاظتی ڈرل کی جائیں گی۔خطرات کے اعتبار سے سکولوں کی کیٹگری بنائی جائے گی۔تمام نجی و سرکاری سکولوں میں سیفٹی کمیٹیاں بنائی جائیں۔
مزیدپڑھیں:پاک بھارت جنگ: آئی پی ایل کھیلنے آئے غیرملکی کرکٹر ز بارے بڑی خبر آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: محکمہ سکول ایجوکیشن سکولوں میں
پڑھیں:
جی بی میں گندم کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے اجلاس
اجلاس سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل محمد جعفر نے کہا کہ محکمہ خوراک انتہائی اہم محکمہ ہے اور پورے گلگت بلتستان کے عوام کی نظریں اور امیدیں اسی محکمے پر مرکوز ہیں، ایسے میں محکمے کے اوپر بھاری زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ محنت اور لگن سے عوام الناس کو گھر کی دہلیز پر معیاری گندم و آٹے کی بروقت فراہمی یقینی بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل خوراک گلگت بلتستان محمد جعفر کی صدارت میں محکمہ خوراک گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس ڈائریکٹوریٹ ہیڈکوآرٹر میں منعقد ہوا، جس میں مختلف ریجن کے ڈائریکٹرز، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم، ڈائریکٹوریٹ ہیڈکوآرٹر کے مختلف شعبہ جات کے ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں مالی سال 26-2025ء کے لئے گندم ٹرانسپوٹیشن ٹینڈر، گندم و آٹے کی منصفانہ اور بروقت تقسیم، ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت، میکنیزم برائے پرائیویٹ آٹا پسائی و تقسیم کار، فوڈ ایکٹ کی عملدرآمد سٹیٹس اور صارفین کی ڈیٹا تصدیق کے حوالے سے اب تک کی صورت حال کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل خوراک کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل محمد جعفر نے کہا کہ محکمہ خوراک انتہائی اہم محکمہ ہے اور پورے گلگت بلتستان کے عوام کی نظریں اور امیدیں اسی محکمے پر مرکوز ہیں، ایسے میں محکمے کے اوپر بھاری زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ محنت اور لگن سے عوام الناس کو گھر کی دہلیز پر معیاری گندم و آٹے کی بروقت فراہمی یقینی بنائے۔ ترقیاتی منصوبوں کی درمیان رکاوٹوں کو دور کر کے بروقت مکمل کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ FMIS کے زریعے عوام الناس کے اندارج شدہ ڈیٹا کی تصدیق کا عمل نادرا کے ذریعے جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ تصدیق شدہ ڈیٹا سامنے آ جائے اور کسی کا بھی حق تلفی نہ ہو۔ انہوں نے اجلاس میں زور دیکر کہا کہ گندم و آٹے کے معیار اور بروقت فراہمی و تقسیم کو ہر ضلع میں یقینی بنایا جائے اور عوام الناس کو گھر کی دہلیز پر معیاری گندم و آٹے کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ آٹے کی پسائی کے عمل میں سختی کے ساتھ نگرانی کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو معیاری آٹا میسر ہو سکے۔ فوڈ ایکٹ کی منظوری کے بعد اب محکمہ خوراک پر بھاری ذمہ داری آچکی ہے جس کو بہتر انداز میں سرانجام دینے کی ضرورت ہے۔ اجلاس کے آخر میں ڈائریکٹر جنرل خوراک نے محکمہ خوراک کے ڈسٹرکٹ ہیڈز پر زور دیکر کہا کہ اپنے اپنے اضلاع میں گندم و آٹے کی فراہمی و پسائی کی سختی کے ساتھ نگرانی کریں اور بیلک مارکیٹنگ میں ملوث ڈیلرز کے خلاف سخت ایکشن لیں۔ گندم و آٹے کے معاملے میں کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔