پاکستانی فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، جان محمد جمالی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد:سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ،بی اے پی کے چیف آرگنائزر میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے جس جرات مندی اور جامع حکمت عملی کے تحت بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہوئی ہے ،طویل عرصے بعد پاکستانی عوام کو ایک خوشی نصیب ہوئی ہے ، چین ،ترکیہ اور آذربائیجان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کھل کر پاکستان کی حمایت اور مدد کی ۔اپنے ایک بیان میں جان جمالی نے کہا کہ پہلگام واقعہ کو بہانہ بنا کر بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی ، مساجد اور معصوم سویلین کو نشانہ بنایا اور پاکستان کے عوام اور افواج کے اتحاد، اتفاق اور جرات مندی کے نتیجے میں بھارت کو جو جواب دیا گیا وہ پاکستان کی تاریخ کی ایک روشن مثال بن گئی ہے ، مودی کو نہ صرف منہ توڑ بلکہ دانت توڑ جواب دیا گیا ہے ،آرمی چیف اور ایئر چیف نے جس جرات مندی ،مہارت اور پروفیشنل ازم کو مظاہر ہ کیا اور پوری دنیا اور بالخصوص بھارت پر پاکستان کی فوجی برتری ثابت کی اس سے تمام پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو غلط فہمی ہوگئی تھی اور اسی غلط فہمی کے نتیجے میں چندروز سے مسلسل پاکستان کی سالمیت اور خودمختاریت کو چیلنج کررہا تھا ۔جان جمالی نے چین، ترکیہ اور آذربائیجان کی حکومتوں اور عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے کھل کر اس نازک اور مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ۔ جان جمالی کا کہنا تھا کہ بھارت کو چاہئے کہ خطے میں مستقل امن کے قیام کےلئے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کو حل کرنے کےلئے سنجیدہ مذاکرات کرے اور فوری طور پر معطل کیا گیا سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جانا چاہئیے ۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان کی
پڑھیں:
بھارتی ایئر چیف کا جنگ کے 3 ماہ بعد 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ
آپریشن سندورمیں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست پر بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے جب کہ مہینوں بعد اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے بھارتی ایئرچیف نے 6 پاکستانی طیارے مارگرانے کا مضحکہ خیز بیان دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے آپریشن سندورمیں ناکامی چھپانے کی ایک اور مضحکہ خیز کوشش کی ہے جس میں اس کے بھارتی ایئرچیف نے 6 پاکستانی طیارے مارگرانے کا بیان دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر چیف نے مضحکہ خیز دعویٰ بنگلور میں ایک میموریل لیکچر کے دوران کیا۔
بھارتی ایئرچیف نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان کے پانچ لڑاکا اورایک ریڈار طیارہ تباہ کیے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی طرف سے بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف خود بھارتی آرمی چیف بھی کرچکے ہیں۔