چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے جیسے مضبوط ہیں: وکٹر گاؤ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
بیجنگ(نیوز ڈیسک)نائب صدر ’سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن‘ وکٹر گاؤ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے جیسے مضبوط ہیں، ہم واقعی ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔
چینی میڈیا ’سی جی ٹی این‘ کو بیان میں وکٹر گاؤ نے کہا کہ اگر کشیدگی میں اضافہ پاکستان کے جائز مفادات، خودمختاری، علاقائی سالمیت کو خطرے میں ڈالے تو یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔
وکٹر گاؤ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کوئی ملک چین کے پاکستان کے جائز مفادات کی حفاظت، دفاع کے عزم پر شک کرے گا، خاص طور پر جب بات پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی ہو۔
مزیدپڑھیں:کینیڈا جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان کے وکٹر گاؤ
پڑھیں:
پاک چین تعلقات روایتی سفارتکاری سے بڑھ کر لازوال دوستی کی مثال ہے، ایم پی اے روما مشتاق مٹو
رکن سندھ اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور، روما مشتاق مٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کا رشتہ محض روایتی سفارتکاری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسی لازوال دوستی ہے جو ہر دور کے امتحان میں سرخرو رہی ہے۔
ایم پی اے روما مشتاق مٹو نے چین کی قیادت، عوام اور حکومت کو ان کے 76ویں قومی دن کی پُرجوش مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کا رشتہ محض روایتی سفارتکاری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسی لازوال دوستی ہے جو ہر دور کے امتحان میں سرخرو رہی ہے۔
روما مشتاق مٹو نے کہا کہ چین کی شاندار ترقی اور جدید پیش رفت دنیا کے لیے امید اور رہنمائی کا پیغام ہے۔ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو خطے کے روشن مستقبل، معاشی ترقی اور پائیدار امن کے ضامن ہیں۔
پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور نے مزید کہا کہ عوامی سطح پر بھی پاکستان اور چین کے تعلقات کی بنیادیں نہایت مضبوط ہیں، جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید گہری اور مستحکم ہو رہی ہیں۔ آنے والے دنوں میں دونوں ممالک باہمی تعاون اور بھائی چارے کے ذریعے ترقی اور خوشحالی کی نئی داستان رقم کریں گے۔