کراچی، تین سالہ بچے کو ٹرک نے روند کر مار ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے بلدیہ توحید محلہ میں کمسن بچہ ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق توحید محلے میں گھر کے پاس کھیلنے والا بچہ بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی کے ٹرک تلے آکر جاں بحق ہوا۔
حادثے کے بعد متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کی شناخت 3 سالہ احمد ولد رئیس کے نام سے ہوئی۔
ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن چوہدری جاوید اختر نے بتایا حادثے کے الیکٹرک کے منی ٹرک کو ریورس کرتے ہوئے پیش آیا ہے جس میں متوفی اور ٹرک ڈرائیور دونوں ایک محلے ہیں تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے غائب ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی؛ موٹرسائیکل سلپ ہوکر گرنے سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق، ایک زخمی
کراچی:گولیمار لسبیلہ پل کے قریب موٹرسائیکل سے گر کر ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔
گلبہار کے علاقے گولیمار لسبیلہ پل کے قریب واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ علی حمزہ ولد شوکت علی کے نام سے کی گئی جب کہ زخمی ہونے والا شخص بے ہوش تھاا ور اس کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ۔
علاقہ پولیس نے حادثے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔