راولپنڈی(آئی این پی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ رشید  احمد نے  کہا ہے کہ بھارت نے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ  داداگیری بنائی ہوئی تھی پاکستان نے اس کی بولتی بند کردی۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان نے کل کی رات بھارت کو واضح کردیا کہ پاکستان ایک زندہ قوم ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا

کراچی:

مختلف عوامل کے باعث آج زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری معاشی اصلاحات سے مالیاتی استحکام سے بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی صلاحیت ملنے، ترسیلات زر کی آمد میں اضافے اور بیرونی دنیا کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری دلچسپی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافے سے معیشت پر اعتماد مضبوط ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ مثبت سینٹیمنٹس کے باعث کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

موڈیز کی جانب سے پاکستان کی آؤٹ لک کو "مستحکم" قرار دیے جانے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 44پیسے کی کمی سے 281روپے 97پیسے کی سطح پر آگئی تھی۔

 لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 19پیسے کی کمی سے 282روپے 22پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 16پیسے کی کمی سے 284روپے 74پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ مستحکم زرمبادلہ کے ذخائر اور مالیاتی نظم و ضبط  کی بدولت ریٹنگ اپ گریڈنگ کا باعث بنی ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات میں پیشرفت پر عالمی اداروں کی مثبت رائے سامنے آئی ہے جبکہ جاری اصلاحات پروگرام نے پاکستان پر عالمی اعتماد میں اضافہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں توہم پرستی کی انتہا، خاتون نے ’لبوبو ڈول‘ کی پوجا شروع کردی
  • وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان مونومنٹ پر پرچم کشائی کی
  • معرکہ حق کی فتح، آزادی کا جشن بھارت کیلئے واضح پیغام، عطا تارڑ: شہباز شریف کے وژن سے پاکستانی معیشت بہتر ہوئی، چینی سفیر
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
  • موڈیز نے پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی
  • پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کردی ہے: موڈیز
  • پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی
  • جمہوریت اور سیاست کا حسن ڈائیلاگ میں ہے، اس بارے ایوان کی کمیٹی بنائی جائے، اعظم نذیرتارڑ
  • الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کی نااہلی ریفرنس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی
  • رولا پڑ گیا‘ نام لیکر بتاؤں گا کون پرتگال میں جائیدادیں خرید رہا: خواجہ آصف