پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ نے فرنچائز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں ہی روکنے کی ہدایت کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز سے رابطہ کرکے انہیں پیغام پہنچایا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے، اس لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں ہی روک لیا جائے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فرنچائزز سے مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہہ دیا اور کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے میچز کیلئے اسلام آباد اکٹھا ہونا پڑے۔

مزید پڑھیں: جنگ بندی اعلان کے بعد ٹوئٹ! وسیم اکرم تنقید کی زد میں

جنگ بندی اعلان کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ نے کھلاڑیوں، ہوٹلز اور گراؤنڈ اسٹاف کو بقیہ میچز مکمل کروانے کیلئے ہوم ورک شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاک بھارتی کشیدگی نے ہیڈن کی ٹی وی پریزینٹر بیٹی کو خوف میں مبتلا کردیا

قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا اعلان تھا اور تمام مینز ڈومیسٹک میچز ملتوی کردیے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کھلاڑیوں کو پی ایس ایل

پڑھیں:

پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے کئی ممالک متحرک

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کیشدگی کو کم کرانے کیلئے کئی ممالک متحرک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام وفاقی حکومت کی اعلی قیادت سے بیک ڈور سفارتی رابطے کررہے ہیں، ان ممالک کی کوشش ہے کہ جنگی صورتحال کو روک کر ڈائیلاگ کا راستہ نکالا جائے۔

وفاقی حکومت کے حکام نے بتایا کہ ان سفارتی رابطوں میں پاکستانی حکام نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے۔

مزید پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص کا مطلب کیا ہے؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اب مذاکرات میں ازخود پہل نہیں کرے گا، امن کا راستہ اختیار کرنے کیلئے مودی حکومت کو پہلے ڈائیلاگ کی ٹیبل پر آنے پڑے گا، پاکستان اپنے دفاع کے لیے ہر قدم اٹھائے گا اور اس حوالے سے کوئی دباؤ قبول نہیں ہوگا جبکہ بھارتی حملوں کا موثر جواب دینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر نے بھارت کا S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کر دیا

وفاقی حکومت سفارتی رابطوں کے بعد اپنی آئندہ کی حکمت عملی مرتب کررہی ہے۔

دوسری جانب بھارت پاکستان کے جوابی حملوں اور تباہی کے سبب پسپائی پر مجبور ہوگیا ہے جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مودی حکومت جلد پاکستان سے بات چیت کا آغاز کرسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت و پاکستان جنگ بندی معاہدہ پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلایا جائے، کانگریس
  • جنگ بندی کے بعد پاکستان کیلئے 8 غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں شروع
  • ٹرمپ انتظامیہ پاک بھارت جنگ بندی کیلئے کیوں متحرک ہوئی؟
  • پی ایس ایل کے بقیہ میچز کہاں ہوں گے؟ نام سامنے آگیا
  • “غیر ملکی کھلاڑیوں کو روکا جائے” پی ایس ایل انتظامیہ پھر متحرک
  • پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ کا فرنچائزز سے رابطہ، کیا پیغام دیا؟
  • پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے کئی ممالک متحرک
  • بھارت نے روکا ہوا پانی پاکستان کی جانب چھوڑ دیا، مگرکیوں؟
  • اسلام آباد میں بلیک آﺅٹ کرنے والی افواہوں کی تردید