پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ نے فرنچائز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں ہی روکنے کی ہدایت کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز سے رابطہ کرکے انہیں پیغام پہنچایا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے، اس لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں ہی روک لیا جائے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فرنچائزز سے مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہہ دیا اور کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے میچز کیلئے اسلام آباد اکٹھا ہونا پڑے۔

جنگ بندی اعلان کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ نے کھلاڑیوں، ہوٹلز اور گراؤنڈ اسٹاف کو بقیہ میچز مکمل کروانے کیلئے ہوم ورک شروع کردیا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا اعلان تھا اور تمام مینز ڈومیسٹک میچز ملتوی کردیے تھے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کھلاڑیوں کو پی ایس ایل

پڑھیں:

پاک بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان، میچز کب کھیلے جائیں گے؟

لاہور:بنگلادیش کے خلاف 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، تینوں میچز کا میزبان ڈھاکا ہوگا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے 16 جولائی کو بنگلہ دیش جائے گی، سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی کو ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔
تینوں میچز بنگلادیش کے وقت کے مطابق شام 6 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے) شروع ہوں گے۔
دونوں ٹیموں نے حال ہی میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 3 میچوں کی ٹی20 سیریز میں مدمقابل آئیں تھی جہاں گرین شرٹس نے کلین سوئپ کیا تھا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • لوئر کرم کے قبائل میں ایک سال کیلئے امن معاہدہ طے پاگیا
  • پاک بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان، میچز کب کھیلے جائیں گے؟
  • گلبرگ ٹاؤن کا 2 ارب 49 کروڑ روپے کا “گرین بجٹ” پیش، تعلیم، صحت اور ماحول کو ترجیح
  • جب دنیا “چین کو ٹٹولتے ہوئے دریا پار کرنے” لگی،چینی میڈیا
  • چین نے سی آئی اے کی جانب سے “چینی جاسوسوں” کی بھرتی کی کوشش کو مضحکہ خیز قرار دے دیا
  • “آخر یہ سب ہنگامہ کس بات کا ہے؟”:امریکی نائب صدر کا طنزیہ ٹویٹ
  • “4 کیچز ڈراپ کردیے! ٹیم ہار رہی ہے یہ ناچ رہے ہیں”
  • کوئٹہ، محرم الحرام کی سکیورٹی اور انتظامات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کا اجلاس
  • کلب ورلڈکپ کے دوران پریزینٹر کے “نامناسب لباس” نے نئی بحث چھیڑ دی
  • نیشنز ہاکی کپ؛ فائنل کھیلنے والی ٹیم سے “غیروں” جیسا سلوک