وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار—فائل فوٹو

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے شکارپور کے علاقے بچل بھیو سے مغویوں کی بازیابی سے متعلق پولیس اقدامات سے آگاہی مانگ لی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ایس ایس پی شکارپور کو کہا ہے کہ مغویوں کی صحیح سلامت بازیابی کے لیے باصلاحیت پولیس ٹیم کو ٹاسک دیا جائے۔

وزیرِ داخلہ سندھ کا زیرِ حراست نوجوان کی موت کی تحقیقات کا حکم

سندھ کے وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار نے کراچی پولیس کے تشدد سے زیرِ حراست شہری کی ہلاک کا سخت نوٹس لے لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تکنیکی بنیادوں پر اغواء میں ملوث ملزمان تک رسائی اور گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ایس ایس پی شکارپور مغویوں کی بازیابی پر پولیس اقدامات سے آگاہ کریں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ضیاء الحسن لنجار الحسن لنجار نے

پڑھیں:

سندھ کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری، مختلف ریونیو چارجز کم کردیے گئے

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے بجٹ کا مقصد اقتصادی ترقی، ٹیکس کا بوجھ کم کرنا ہے، مختلف ریونیو چارجز میں 50 فیصد کمی کی گئی ہے۔

سندھ اسمبلی نے نئے مالی سال 26-2025ء کے بجٹ کی منظوری دے دی، 13 جون کو سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس منعقد ہوا تھا جہاں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی بجٹ تقریر میں بتایا کہ کمرشل گاڑیوں کا سالانہ ٹیکس صرف ایک ہزار روپے کر دیا گیا ہے، موٹر سائیکل انشورنس لازمی نہیں رہے گی، یہ عوام کو بڑا ریلیف ہے، 2018 سے ایک بھی اسکیم وفاق سے نہیں ملی تھی۔

سندھ اسمبلی نے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی

واضح رہے کہ 13 جون کو سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس منعقد ہوا تھا جہاں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ پیش کیا تھا۔

اجلاس سے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ بجٹ تلخیوں پر ختم ہوتا تھا، اس دفعہ اچھے ماحول میں ختم ہوا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آن لائن ٹیکسی، بس سروسز کو سستا بنانے کے لیے ٹیکس کم کیے ہیں، چھوٹےکاروبار کے لیے سالانہ 40 لاکھ روپے تک ٹرن اوور پر سیلز ٹیکس سے استثنیٰ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی سروسز میں گاڑی ٹریکرز، سیکیورٹی کیمرے ، الارمنگ سسٹم پر 19.5 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا،  انٹرنیٹ، ٹیلی فون سروسز، وائی فائی اور براڈ بینڈ کنیکشن پر 19.5 فیصد ٹیکس ہوگا، گاڑیوں کے لین دین کرنے پر 3 فیصد ٹیکس ہوگا۔

ریسٹورنٹس، ہوٹلز، فارم ہاؤسز کی آن لائن ادائیگی اور مشروبات پر 8 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، کیب سروسز پر 5 فیصد، رینٹل کار سروس اور مال بردار گاڑیوں کو 8 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم کی ملک بھر میں بجلی کے اسمارٹ میٹرز جلد نصب کرنے کی ہدایت
  • وزیر اعظم کی ملک بھر میں جلد بجلی کے اسمارٹ میٹرز نصب کرنے کی ہدایت
  • سندھ کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری، مختلف ریونیو چارجز کم کردیے گئے
  • وزیر داخلہ کی محرم کے دوران جلوسوں اور مجالس کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کی ہدایت
  • وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد، شیعہ رہنماؤں کی شرکت
  • کراچی پولیس رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کو کیوں تلاش کر رہی ہے؟
  • شکارپور: جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر نظام الدین میمن، قیم محمد یوسف ، نائب قیم امداداللہ بجارانی امیدواران رکنیت کی ایک روزہ تربیت گاہ سے خطاب کررہے ہیں
  • حکومت کو نئے چیئرمین لاپتا افراد بازیابی کمیشن کی تعیناتی کیلیے مہلت
  • اسلام آبادہائیکورٹ، لاپتہ شہری عبداللہ عمر بازیابی کیس میں نئے چیئرمین لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی تعیناتی
  • لاپتہ شہری سے متعلق کیس: متاثرہ فیملی کو چیک نہ دیا گا تو حکومتی فنڈ منجمد کردیں گے، جج ہائیکورٹ