دورانِ ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار معطل
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا سات پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا۔ ضلعی پولیس سربراہ (ڈی پی او) نے ایس ایچ او سید ایاز اور ایک سب انسپکٹر (ایس آئی) سمیت تمام سات اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکار سرکاری وردی میں دورانِ ڈیوٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹک ٹاک“ پر ویڈیوز بنا رہے تھے، جو بعد ازاں وائرل ہو گئیں۔ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد محکمہ پولیس کی ساکھ متاثر ہوئی جس پر ڈی پی او نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام اہلکاروں کے خلاف معطلی کا حکم جاری کیا۔
ڈی پی او لکی مروت نے نہ صرف اہلکاروں کو لائن حاضر کیا بلکہ ان کے خلاف باقاعدہ چارج شیٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ ساتھ ہی واقعے کی مکمل انکوائری کا بھی حکم دے دیا گیا ہے تاکہ ڈیوٹی میں غفلت، غیر ذمہ داری اور محکمانہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔
پولیس ترجمان کے مطابق اس نوعیت کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اور اہلکاروں کو سخت نظم و ضبط کا پابند بنایا جائے گا تاکہ فورس کی ساکھ اور عوامی اعتماد متاثر نہ ہو۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اہلکاروں کو
پڑھیں:
کراچی؛ مسلح ملزمان نے پولیس اہلکار سے سرکاری اسلحہ چھین لیا
کراچی:سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے سے ملزمان اسلحے کے زور پر پولیس اہلکار سے سرکاری ایس ایم جی اور سیکیورٹی گارڈ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکار سائٹ سپرہائی وے میں ایک فیکٹری پر دیگر سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ تعینات تھا جہاں کار سوار ملزمان نے پتا پوچھنے کے بہانے اہلکار کو قریب بلایا۔
حکام نے بتایا کہ اسلحے کے زور پر اہلکار سے ان کا سرکاری اسلحہ چھینا اور فرار ہوگئے اور ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ سے موبائل فون بھی چھین لیا۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔