غزہ پر گرنے والے آدھے ''بم'' ہم فراہم کرتے ہیں، جوزپ بورل کا برملا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
یورپی یونین کے سابق سیکرٹری خارجہ امور نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ غزہ کی پٹی میں ''نسل کشی'' ہو رہی ہے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے عوام پر جو بم گرائے جا رہے ہیں، انکا ایک بڑا حصہ یورپی ممالک فراہم کرتے ہیں!! اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کے سابق سیکرٹری خارجہ امور جوزپ بورل نے اعتراف کیا ہے کہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم غزہ میں نسل کشی کی مرتکب ہو رہی ہے تاہم یورپی یونین کے رکن ممالک نہ صرف اسے روکنے میں ناکام ہوئے ہیں بلکہ نسل کشی کا مرتکب ہونے والی اس سفاک رژیم کو مہلک ہتھیار بھی فراہم کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں جوزپ بورل نے زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی پر گرنے والے تباہ کن بموں کا ایک بڑا حصہ ہم فراہم کرتے ہیں لیکن یورپی یونین اسے روکنے کے لئے اب بھی کافی اقدامات نہیں کر رہی!
اسپین میں یوسٹی خانقاہ (Monastery de Yuste) کی جانب سے یورپی چارلس 5 پرائز (Charles V European Prize) حاصل کرنے کے بعد یورپی یونین کے سابق سیکرٹری خارجہ امور نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یورپ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑی نسلی تطہیر کا مشاہدہ کر رہا ہے، جس کا مقصد فلسطینیوں کو سرے سے ختم کر دینے کے بعد آرام و سکون کی حامل ان کی وسیع سرزمین پر قبضہ جمانا ہے۔ جوزپ بوریل نے غزہ میں ہونے والی نسل کشی کا اعتراف کرتے ہوئے یورپی ممالک کو اس جرم میں اسرائیل کا برابر کا شریک قرار دیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے پاس، غزہ کی پٹی میں جاری سنگین اسرائیلی جنگی جرائم کو روکنے کے لئے بے شمار موثر طریقے موجود ہیں۔
واضح رہے کہ سال 2024 کے اواخر میں، اسٹونیا کے سابق وزیر اعظم کایا کالس کو یورپی یونین میں اپنا عہدہ سونپنے سے قبل بھی، جوزپ بورل نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم بہت مایوس ہیں کیونکہ ہم اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کا مرتکب ہوئے سے روک نہیں رہے.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یورپی یونین کے سابق سیکرٹری غزہ کی پٹی فراہم کر ہوئے کہا ہوئے کہ
پڑھیں:
ملتان، جے ایس او کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی
رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں جس طرح بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانیوں پر شب خون مار کر بے گناہ شہریوں کا خون بہایا گیا بھارتی حکومت کو شرم انی چاہیے یہی وجہ ہے کہ بھارت کی عوام اور میڈیا بھی مودی سرکار پر لعن طعن کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر پاک آرمی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں یوم دفاع وطن منایا گیا اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا گیا ملک و قوم کی سلامتی ترقی وخوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جے ایس او کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی۔ ملتان پریس کلب کے سامنے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے علامہ سید کاشف ظہور نقوی، مولانا علی سجاد نقوی، جے ایس او کے مرکزی صدر محمد اکبر، بشارت عباس قریشی، الطاف جعفری، مجاہد حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں جس طرح بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانیوں پر شب خون مار کر بے گناہ شہریوں کا خون بہایا گیا بھارتی حکومت کو شرم انی چاہیے یہی وجہ ہے کہ بھارت کی عوام اور میڈیا بھی مودی سرکار پر لعن طعن کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ پاک فوج خطے کے امن کو تباہ ہونے سے بچانے کے لیے صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے جس پر عالمی برادری نے پاکستان کے امن کی کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے، پاک فوج نے جس طرح جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے طیارے مار گرائے اس سے بھی دنیا بھر میں پاک فوج کا مورال بلند ہوا ہے پاک فوج لاکھوں میں نہیں بلکہ 24 کروڑ ہے جس کا ہر جوان ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا ہے ہم پاک ارمی کو یقین دلاتے ہیں کہ ہر مشکل گھری میں ہمارا ہر کارکن اپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا اور دشمن کی نیند حرام کرنے میں ہم اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور دشمن کے دلوں میں ایسا خوف پیدا کریں گے کہ دشمن سرحدوں سے دور نظر ائے گا اور دشمن پاکستان کا نام لیتے ہوئے بھی ڈرے گا۔