جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کیلئے کردار ادا کرنے پر صدر ٹرمپ کا مشکور ہوں؛وزیراعظم شہبازشریف
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر کے بیان پراظہار تشکر کیا ہے،وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں امن کیلئے صدرٹرمپ کی پیشکش کو سراہا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہجنوبی ایشیا میں دیرپا امن کیلئے کردار ادا کرنے پر صدر ٹرمپ کا مشکور ہوں،عشروں سے پاک امریکا قریبی شراکت دار رہے ہیں،دونوں ملکوں نے باہمی مفادات کے تحفظ اور عالمی امن کیلئے ملکر کام کیا،وزیراعظم کا مزید کہناتھا کہ یقین ہے صدر ٹرمپ کی صورت میں پاکستان کو بہترین شراکت دار ملا ہے۔
جکارتہ ؛ شمالی سماٹرا میں 6شدت کا زلزلہ
I am extremely grateful to President Trump for his pathbreaking leadership and commitment to global peace and for his most valuable offer to play a greater role in bringing lasting peace to South Asia.
For decades, Pakistan and the U.S. have been partners who worked together… — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 11, 2025
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: امن کیلئے
پڑھیں:
ایشیا میں فضائی آلودگی اور ناقص خوراک دل کی بیماریوں کیلئے ذمہ دار
حالیہ سائنسی تحقیق سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ ایشیا میں فضائی آلودگی اور ناقص خوراک دل کی بیماریوں (Cardiovascular Diseases) کے بڑھتے ہوئے خطرات میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 70 لاکھ اموات فضائی آلودگی سے منسلک بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں جن میں دل کی بیماریاں، فالج اور پھیپھڑوں کا کینسر شامل ہیں۔
جنوبی ایشیا، خاص طور پر بھارت اور پاکستان میں فضائی آلودگی (باریک ذرات) کی سطح PM2.5 سے بھی 20 گنا زیادہ پائی گئی ہے جو دل کی بیماریوں کا اہم سبب ہے۔
ایک حالیہ مطالعے کے مطابق چین کے صوبے جیانگسو میں بھی شدید گرمی اور فضائی آلودگی کے امتزاج سے مہلک دل کے دورے کا خطرہ دوگنا ہوگیا ہے۔ یہ خطرہ خاص طور پر 80 سال سے زائد عمر کے افراد اور خواتین میں زیادہ پایا گیا ہے۔
ناقص خوراک جیسے زیادہ چکنائی، نمک، اور شکر کا استعمال بھی دل کی بیماریوں کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فضائی آلودگی اور ناقص خوراک کا امتزاج موت کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔
تاہم دوسری جانب سبزیوں، پھلوں، اور سویا بینز کے باقاعدہ استعمال سے فضائی آلودگی کے منفی اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔