اپنے سپہ سالار کو پاکستانی ارطغل کا نام دے رہا ہوں،گورنر کامران ٹیسوری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز

کراچی(سب نیوز)گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہمارے سپہ سالار کو پاکستانی ارطغل کا نام دے رہا ہوں۔شہر قائد میں ماں کے عالمی دن کے حوالے سے گورنرہاوس میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے ہمیں دنیا کے سامنے سر خرو کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے سب کا سر فخر سے بلند کردیا، اپنے سپہ سالار کو پاکستان ارطغل کا نام دے رہا ہوں، پوری قوم افواج پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آئی۔گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پوری قوم بے خوف اور بے فکر تھی، اس کی سب سے بڑی وجہ ہے عوام کا اعتماد اپنی فوج پر تھا، کشیدگی کے دوران گورنر ہاوس اور اس کی ٹیم بھی پیچھے نہیں رہی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنمائندہ خصوصی محمد صادق کی افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات نمائندہ خصوصی محمد صادق کی افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات جنرل عاصم منیر کے عزم وہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دئیے، بلال اظہر کیانی نئے پوپ لیو کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم، غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ شواہد موجود ہیں بھارت نے امریکا سے جنگ بندی کیلئے منت سماجت کی، مسعود خان پاکستان نے ثابت کیا جنگیں تعدادسے نہیں جیتی جاتیں، وفاقی وزیر احسن اقبال بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے، سینیٹر شیری رحمان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ارطغل کا نام دے رہا ہوں سپہ سالار کو

پڑھیں:

جامعہ کراچی میں جشن اردو مشاعرہ، خالد مقبول صدیقی مہمان خصوصی

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جامعہ کراچی میں جشن اردو مشاعرے کا انعقاد ہوا جس کی صدارت سابق ڈین آف فارمیسی ڈاکٹر فیاض وید نے کی جب کہ مہمانِ خصوصی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ور تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے۔

مشاعرے میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق، خواجہ اظہار الحسن سمیت رکن قومی اسمبلی احمد سلیم صدیقی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ احمد، فرحان چشتی دیگر مرکزی رہنما، اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ 

اس موقع پر ملک کے نامور شعرا خالد عرفان، عمیر نجمی، احمد سعید، شہریار خان، انیس ایڈووکیٹ، شجاع ہاشمی، قمر نقوی، مہوش علی، عنبریں حسیب، تہذیب حافی، یاسر سعید، دلاور علی آزر ، سلمان ثروت، دانیال، اسماعیل، ابن حسین نوری، زیب اورنگزیب، حماد ہادی فرحان پیکر اور دیگر نے اپنے کلام سے محفل کو رونق بخشی اور سامعین سے خوب داد وصول کی۔ 

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اردو صرف زبان نہیں بلکہ ہماری پہچان اور ہماری شناخت ہے، یہ زبان ہماری تہذیب و ثقافت کا حسین استعارہ ہے، اردو نے مختلف لسانی و علاقائی اکائیوں کو ایک لڑی میں پرویا ہے اور یہی ہماری اصل طاقت ہے، اردو ہماری رگوں میں بہنے والے خون کی مانند ہے جو ہماری اجتماعی زندگی کو جلا بخشتا ہے۔ 

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے انچارج حافظ شہریار نے کہا کہ اردو ہماری مادری زبان ہے، یہی ہماری پہچان اور شناخت ہے، طلبہ کو چاہیے کہ وہ ایسے پروگرامز کے ذریعے اپنی زبان و ادب سے جڑے رہیں، اے پی ایم ایس او آئندہ بھی ادبی اور فکری سرگرمیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ نوجوان نسل زبان و ادب کے ساتھ ساتھ اپنی تہذیبی اور ثقافتی ورثے سے وابستہ رہے۔ 

ایم کیو ایم کے سینئر مرکزی رہنما خواجہ اظہار الحسن اور رکن قومی اسمبلی احمد سلیم صدیقی نے شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی کے ساتھ شعرا اور اے پی ایم ایس او کی مرکزی کابینہ کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ مضامین

  • قاضی احمد،سندھ ایمپلائزالائنس کی تالہ بندی جاری
  • جامعہ کراچی میں جشن اردو مشاعرہ، خالد مقبول صدیقی مہمان خصوصی
  • پولیس پر فائرنگ، مراد سعید کو پناہ دینے کا الزام، کامران بنگش بری
  • پولیس پارٹی پر فائرنگ، مراد سعید کو پناہ دینے کا الزام، کامران بنگش بری
  • معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح، پاک افواج نے ہندوستان کو شکست فاش دی: وزیراعظم
  •  احسن اقبال کی گورنر  ہونان سے ملاقات‘ بی ڈو سمٹ میں شرکت  
  • احسن اقبال کی گورنر ہونان سے ملاقات، بی ڈو سمٹ میں شرکت
  • مذاکرات کی آڑ میں اپنے مخالفین کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی کرتا ہے،  امیر قطر
  • پاکستانیوں کی سعودیہ میں خدمات مثالی تعلقات و ترقی کا باعث ہیں، شہباز شریف
  • پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات