2025-05-12@07:57:49 GMT
تلاش کی گنتی: 730

«ارطغل کا نام دے رہا ہوں»:

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، کاروبار کا مثبت رجحان ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 10 ہزار پوائنٹس کااضافہ دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 104 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔گزشتہ کاروباری روز میں 100 انڈیکس مثبت رہا۔ گزشتہ کاروباری دن 100 انڈیکس 3 ہزار 647 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 7174 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔آج انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 19 پیسے سستا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 52 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
    بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا دلچسپی لے رہا ہے کہ وہ نگراں یا ثالثی کا کردار کرے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ نے کہا کہ پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہو گیا۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا دلچسپی لے رہا ہے کہ وہ نگراں یا ثالثی کا کردار کرے۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے اس مقام پر آ کھڑے ہیں جس کی بعد میں ہمیں توقع نہیں تھی۔
    ننگرپارکر میں ہندو برادری کی جانب سے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جب تک سندھ طاس معاہدہ بحال نہیں ہوتا، یہ قوم جنگ بندی قبول نہیں کرے گی یہ قوم مودی کی دھمکیوں سے ڈرنے والی قوم نہیں ہم پاکستان کے پانی کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کی جانب سے بھارت کے جارحانہ اقدامات، دہشت گرد نریندر مودی اور اس کی بزدل فوج کی پاکستان مخالف کارروائیوں کے خلاف سندھ بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان ریلیوں کا مقصد پاکستانی قوم اور اقلیتوں کے اتحاد و یکجہتی کا بھرپور اظہار تھا۔ریلیوں کا انعقاد پاک بھارت سرحدی علاقے ننگرپارکر سے لے کر بدین،...
    اپنے سپہ سالار کو پاکستانی ارطغل کا نام دے رہا ہوں،گورنر کامران ٹیسوری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہمارے سپہ سالار کو پاکستانی ارطغل کا نام دے رہا ہوں۔شہر قائد میں ماں کے عالمی دن کے حوالے سے گورنرہاوس میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے ہمیں دنیا کے سامنے سر خرو کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے سب کا سر فخر سے بلند کردیا، اپنے سپہ سالار کو پاکستان ارطغل کا نام دے رہا ہوں، پوری قوم افواج پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آئی۔گورنر سندھ کا مزید...
    کبریائی صرف میرے رب کے لئے ہے۔ قرآن نے انبیا علیہم السلام اور غلامان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بھی عزت و وقار کا وعدہ کیا ہے۔ حدیث پاک کے مطابق جنت تلواروں کے سائے تلے ہے۔ مضطرب دلوں کو قرار آیا۔ پاکستان کے بدخواہ ایک بار پھر رسوا ہوئے۔مسلمان امن پسند ہوتا ہے۔ شر پھیلانے کے لیے ہتھیار نہیں اٹھاتا بلکہ شر پسندوں کا ہاتھ روکنے کے لیے شمشیر بکف میدان جہاد میں اترتا ہے۔ ازلی دشمن بھارت کے شر نے بالاخر پاکستان کو جنگی زبان میں جواب دینے پر مجبور کر دیا۔ دنیا شاہد ہے کہ بھارت کا جنگی جنون اور شر تمام حدیں پار کرتا رہا۔ اپنے سیاحوں کو دہشت گردی کے ڈرامے میں مار...
    انہوں نے کہا کہ یقین ہے اس سے ان کے کئی اہداف حاصل ہوں گے جیسا کہ پولیو اور ملیریا جیسے امراض کا خاتمہ، خواتین اور بچوں کی قابل علاج امراض کی وجہ سے ہونے والی اموات روکنے اور دنیا میں غربت کا خاتمہ شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مائیکرو سوفٹ کے بانی اور دنیا کے امیرترین افراد میں شامل بل گیٹس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے بااثر عہدیدار ایلون مسک کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا امیر ترین آدمی امریکی بیرونی بجٹ میں کمی کرتے ہوئے دنیا کے غریب ترین بچوں کو قتل کر رہا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ ارب پتی...
    جوابی حملے کی صورت میں بھارت کے معاشی اہداف نشانے پر ہوں گے، سیاسی وعسکری قیادت پاکستان نے انتباہ کیا ہے کہ بھارت نے مزید جارحیت کی تو ہائی ویلیو اہداف کونشانہ بنایا جائے گا، جوابی حملے کی صورت میں بھارت کے معاشی اہداف نشانے پر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی و عسکری قیادت نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ جوابی کارروائی کے بعد بھارتی حرکت کے سنگین نتائج ہوں گے، ایسی تباہی ہوگی کہ دنیا ماضی کی تمام جنگیں بھول جائیں گی۔
    امریکہ نے ثالثی کی پیشکش کردی، پاکستان کی نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس نہیں ہو رہا،وزیردفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بھارت کی جانب سے جاری جارحیت کے جواب میں پاکستان نے ”آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ“ کے تحت دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے، جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کو کاری ضرب لگائی گئی ہے اور کئی ایئر فیلڈز تباہ کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا کوئی اجلاس تاحال نہیں ہوا۔ اس کشیدہ صورتحال میں امریکہ نے دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے، جب کہ چین نے بھی تعمیری کردار ادا کرنے کی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان صرف اصلاحات نہیں کر رہا بلکہ خود کو تبدیل کر رہا ہے۔یہ کاروبار کے لیے کھلا ہے اور اْن سرمایہ کاروں کے لیے موزوں ہے جو اثر، وسعت اور یقین چاہتے ہیں۔انہوں نے یہ بات لندن میں منعقدہ ایک اسٹریٹجک اجلاس کے دوران کہی، جس میں عالمی سطح کے ممتاز سرمایہ کاروں نے شرکت کی، جن میں آمْنڈی کے ایمرجنگ مارکیٹس فکسڈ انکم پورٹ فولیو منیجر اولیور ولیمز اور لائنز ہیڈ گلوبل پارٹنرز کی ماڈ لی موئن شامل تھیں۔ اجلاس میں پاکستان کی معیشت، اصلاحات کے ایجنڈے اور مستقبل کی سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ نے پاکستان کی میکرو اکنامک بحالی کا تفصیلی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے بھارتی حملے کے نتیجے میں پاکستان کے بھر پور جواب کے بعد بتا یا ہے کہ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہمارے تحمل کو کمزور ی سمجھا اس لیے بھارت کو اس کے حملے کا جواب دے دیا ہے ، اگر بھارت چاہتا ہے تو آئے بیٹھ کر بات کرے لیکن پاکستان کے اس جواب کے بعد اگر بھارت مزید جارحیت چاہتا ہے تو جواب بہت سخت ہو گا۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے سیکیورٹی ذرائع سے بتا یا کہ پاکستان کی ملٹری اور سیاسی لیڈرشپ نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اگر اب بھارت جارحیت کا مظاہرہ کرے گا تو پھر پاکستان...
    برلن (نیوز ڈیسک)معروف بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ بھارتی نیوز چینلز، جھوٹی رپورٹنگ کرنے لگے اور مسلسل پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتے نظر آرہے ہیں، جس کے خلاف بھارت کے مشہور یوٹیوبر دھروو راٹھی بھی بول پڑے۔ دھروو راٹھی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں بھارتی نیوز چینلز کی خبروں سے متلعق بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ساری خبریں جھوٹ تھیں۔ View this post on Instagram A post shared by Dhruv Rathee (@dhruvrathee) انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات 90 فیصد خبریں جو بھارتی ٹی وی چینلز پر چلائی گئی ہیں، وہ جھوٹی خبریں تھیں، بھارتی عوام کو...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری اور بھارت کے اس کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہونے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوصال سمیت حکومت کی معاشی ٹیم کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا پے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معاشی صورتحال بہتر اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، بھارت یک طرفہ جارحیت سے ہماری ملکی ترقی سے توجہ ہٹانے کی مزموم سازش کر رہا ہے، بین الاقوامی اداروں نے بھارت کے...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔(جاری ہے) جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی ہی قوم کے حقیقی رہنما ہیں، وہ ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔بیرسٹرسیف نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے سے روکنا آئینی خلاف ورزی ہے۔ انہوںنے کہاکہ قوم اب مزید دھوکے برداشت نہیں کرے گی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ناگزیر ہے۔
    پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت میں پاکستانی شو بز سٹارز کے سوشل میڈیا اکاونٹس بلاک کرنے کے بعد جہاں بھارت کی جانب سے فیک نیوز کی بھرمار کی جا رہی ہے وہیں کئی سپر سٹار اداکاروں کے فیک اکاونٹس بھی منطر عام پر آرہے ہیں۔ جس کی ایک مثال پاکستانی سپر سٹار اداکارہ ہانیہ عامر بھی ہیں جن کے بارے میں ایک خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے کہ انہوں نے بھارتی مداحوں کے لئے ایک نیا انسٹاگرام اکاونٹ بنا لیا ہے۔ مگر پاکستانی سپر سٹار اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی مداحوں کے لیے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنے اصل اکاونٹ پر اسٹوری شیئر کر دی۔ جس مین ہانیہ عامر نے...
    بھارتی کرکٹ بورڈ نے دھرمشالا میں جاری آئی پی ایل کا میچ اسٹیڈیم میں تکنیکی خرابی کا بہانہ بنا کر ختم کر دیا۔ جمعرات کے روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان ہونے والے میچ میں صرف 10.1 اوورز کرائے گئے تھے کہ اسٹیڈیم کی لائٹیں بند کر دی گئیں اور لائٹیں بند کرنے کے 11 منٹ بعد تکنیکی خرابی کا بہانہ بنا کر میچ کے ختم کیے جانے کا اعلان کر دیا گیا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں بجلی کی بندش کی وجہ سے ایک لائٹ ٹاور خراب ہوگیا ۔ بھارتی بورڈ میچ دیکھنے آئے شائقین کو زحمت پہنچانے پر شرمندہ ہے۔ واضح رہے پنجاب کنگز...
    نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک) – پی ایس ایل کے بعد اب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا ایک اہم میچ بھی صرف 10 اوورز تک ہی جاری رہ سکا۔ منتظمین کی جانب سے میچ کی منسوخی کی وجہ اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہونے کو قرار دیا گیا، تاہم ذرائع کے مطابق اصل وجہ سیکیورٹی کی خراب صورتحال تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم اور اس کے گرد و نواح میں ممکنہ خطرات کے باعث حکام کو میچ فوری طور پر روکنا پڑا۔ اس اچانک فیصلے نے نہ صرف شائقین کو مایوس کیا بلکہ لیگ کے منتظمین کو بھی شدید تنقید کا سامنا ہے۔
    آذربائیجان کی حکومت نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط میں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھرپور حمایت اور متاثرین کے خاندانوں سے اظہار تعزیت، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ آذربائیجان نے پاک بھارت تنازع کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی تجویز دیتے ہوئے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جارحیت پر آذربائیجان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔ آذربائیجان کی حکومت نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھا جس میں پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کیا گیا۔ پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی حکومت کیلئے خصوصی پیغام دیا جس میں آذربائیجان نے...
    ویب دیسک : پاک بھارت کشیدگی میں آذربائیجان نے پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ آذربائیجان کی حکومت نے وزیراعظم پاکستان کےنام خط لکھا جس میں پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔  اسی حوالے سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی حکومت کیلئے خصوصی پیغام دیا  جس میں آذربائیجان نے حکومت پاکستان سے بھارتی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔  پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان  اعلامیے کے مطابق آذربائیجان کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھرپور حمایت اور ساتھ ہی متاثرین کی فیملیز سے اظہار تعزیت، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ اس کے...
    حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے کورین گلوکار کم داؤد نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کی ہے۔ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار کم داؤد نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر اظہار رائے کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر پاکستان کے خوبصورت مقامات پر اپنے دورے کی یادگار ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ہمیشہ پاکستان کے لیے دعاگو ہوں‘۔ A post common by Daud Kim (@jaehan9192) یاد رہے کہ اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریائی گلوکار کم داؤد کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رات کی تاریکی میں بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے علاقوں، کوٹلی، مظفر آباد اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے تمام معزز جج صاحبان کے ہمراہ بھارتی فوج کے وحشیانہ اور بلا اشتعال حملے میں بے گناہ پاکستانی شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرنے کے لیے ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق ججز نے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔(جاری ہے) انہوں نے اس غیر انسانی جارحیت کی وجہ سے ہونے والے گہرے دکھ اور غم پر سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء پر...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) فنکاروں، اداکاروں نے پاک افواج سے اظہار یکجہتی کرتے بھارت کو مؤثر جواب دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اداکار بلال عباس خان نے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے ذلت آمیز اقدامات کو بزدلانہ قرار دیا۔ ماورا حسین نے پاکستان پر بھارت کے حالیہ بزدلانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ فرحان سعید نے پاکستان کی آزادی اور بھارت سے علیحدگی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے قائداعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اداکارہ عروہ حسین نے پاکستان کے خلاف بھارتی سازش کے لئے آواز بلند کرتے ہوئے جھوٹے پروپیگنڈے کو آگے بڑھانے اور کشیدگی بڑھانے پر بھارت پر شدید تنقید...
    اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی سے اٹلی کے ہم منصب نے ملاقات کی اور بھارت کی بزدلانہ کارروائی و جارحیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی سے اطالوی وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی نے ملاقات کی جس میں محسن نقوی نے اطالوی ہم منصب کو گزشتہ رات بھارت کی بزدلانہ کارروائی اور  جارحیت کے محرکات سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں کمی لانے کے لئے بامقصد کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اطالوی وزیر داخلہ نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 26 شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنا کر بین...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے، ملک کے لیے پاکستان کی سیاسی قیادت اکھٹی ہے اور اب حکومت کو عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس ایوان میں سیاست غائب ہے اور پاکستان غالب ہے، بھارت نے جارحیت کر کے ایک بہت بڑی غلطی کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کو مبارک باد دیتے ہیں کہ اس نے چند گھنٹوں میں بھرپور جواب دیا اور بھارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے...
    سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریقین تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کو کم کرنے اور صورتحال کے مزید خراب ہونے سے بچنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کے اصولی موقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا موقف ہمیشہ یہ رہا ہے کہ ممالک کی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کا احترام کیا جائے اور بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال سے پرہیز کیا جائے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور جنگی حالات کو دونوں ممالک کے لئے ایک سنگین تشویش کا موضوع قرار دیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان نے امید ظاہر...
    اسلام آباد/نئی دہلی: بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر فضائی حملے اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد دنیا بھر سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ عالمی طاقتوں نے پاک بھارت کشیدگی کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے فوری تحمل، مذاکرات اور سفارتی حل پر زور دیا ہے۔ ترکیہ نے بھارتی حملے کو "مکمل جنگ کے خطرے" سے تعبیر کرتے ہوئے شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے پر شدید مذمت کی۔ جرمنی نے کشیدگی میں اضافے کو روکنے اور شہریوں کی حفاظت کو ترجیح دینے کی اپیل کی۔ جرمن وزارت خارجہ نے بتایا کہ وہ دونوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے اور صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ قطر نے...
     تجزیہ کاروں نے پاکستان ائیر فورس کی جانب سے فرانسیسی کمپنی کے جدید رافیل سمیت 6 بھارتی طیاروں کو نشانہ بنائے جانے کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔  پاکستان اور بھارت اس وقت حالت جنگ ہیں، بھارت کے 4 جہاز بشمول رافیل طیارے  ٹاپ فائٹ میں اس وقت مارے گئے جب وہ پاکستان کی جانب بڑھ رہے تھے جبکہ پاکستان کے ائیر ڈیفینس سسٹم نے بھی بھارت کے 2 طیارے مار گرائے حامد میر نےکہا کہ یہ جہاز بھٹنڈہ (بھارتی پنجاب) مقبوضہ جموں و کشمیر اور پلوامہ کے قریب مار گرائے گئے جبکہ سری نگر میں ایک ڈرون گرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کا بڑا نقصان اور مودی کے لیے بڑا...
    ترکیے میں سیکورٹی حکام نے کئی ٹن وزنی چرس کو جلایا جس کیوجہ سے ہزاروں رہائشی نشے کی حالت میں مبتلا ہوگئے۔ ترکی کے صوبہ دیار باکر کے ایک قصبے لائس میں پولیس کی طرف سے پکڑی گئی دسیوں ٹن جلائی گئی چرس کے دھویں کیوجہ سے 25,000 رہائشی غیر ارادی طور پر نشے میں آگئے۔ ترک حکام نے لائس میں 20 ٹن سے زیادہ ضبط شدہ چرس کو جلانے کے لیے ایک آپریشن کیا گیا جس کی وجہ سے بستی کی ہوا چرس کے دھوئیں سے آلودہ ہوگئی۔ کم از کم پانچ دنوں تک لوگوں کو اپنی کھڑکیاں کھلی رکھنے سے منع کیا گیا تھا تاہم لوگ پھر بھی نشہ میں مبتلا ہوئے اور چکر آنا، متلی اور نظری...
    بھارت نے اپنی فضائی حدود سے ملک کے مختلف مقامات پر رات کے اندھیرے میں میزائل داغے ہیں اور بلااشتعال بزدلانہ حملہ کیا ہے جبکہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 5 جہاز مار گرائے۔ پاکستان کے فنکاروں کی جانب سے بھارتی کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔ پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارہ جو بھارتی اداکار شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم بھی کر چکی ہیں، ماہرہ خان نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حالیہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا۔ ماہرہ کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ https://www.instagram.com/p/DJVbQweCC8j/ اداکار بلال عباس خان نے معصوم جانوں کے ضیاع پر...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت بھارتی جارحیت پر کل جماعتی کانفرنس بلائے، بصورت دیگر جماعت اسلامی قوم کومتحد کرنے کے لیے پہل کرتے ہوئے تمام اقدامات اٹھائے گی۔ بلاول بھٹو زرداری امریکہ کے چکر لگا رہے ہیں، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی امریکہ کی مذمت سے کتراتے ہیں، واشنگٹن کی آشیر آباد کے لیے ان میں مقابلہ جاری ہے۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ آرہا ہے، حکومت نے صدارتی آرڈیننس سے وزراء کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا۔ تنخواہ داروں، چھوٹے کسانوں اور عام آدمی کا خون نچوڑ کر مراعات یافتہ طبقہ کو نوازا جا رہا ہے، معاشی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مئی 2025ء) سترہویں صدی میں مغلوں کی تعمیر کردہ دہلی کے تاریخی لال قلعے پر آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر دوم کے پوتے کی بیوہ سلطانہ بیگم کے دعوے کو پیر کے روزمسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے پوچھا کہ "صرف لال قلعہ ہی کیوں؟ فتح پور سیکری اور تاج محل کیوں نہیں؟" یہ دونوں عمارتیں بالترتیب 16ویں صدی کے آخر میں اکبر نے اور 17ویں صدی میں شاہ جہاں نے بنوائی تھیں۔ جسٹس کھنہ نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا،"کیا آپ اس پر بحث کرنا چاہتی ہیں۔" اس کے ساتھ ہی انہوں نے درخواست مسترد کردی۔ سلطانہ بیگم، جو مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتہ...
     ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوجی تصادم سے گریز کریں اور مسئلے کے حل کے لیے سفارتی راستہ اپنائیں ترجمان کے مطابق پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس منعقد ہوا جس میں خطے کی بگڑتی سکیورٹی صورتحال بھارتی اشتعال انگیزی اور 23 اپریل کی بھارتی کارروائیوں پر غور کیا گیا اجلاس میں کئی ارکان نے مسئلہ کشمیر کو جنوبی ایشیا میں کشیدگی کی بنیادی وجہ قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے...
    پاکستان دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بھارت کو واضح اور دوٹوک پیغام دیا ہے کہ پاکستان دہشت گرد نہیں، بلکہ خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کو طاقت سے نہیں بلکہ انصاف سے ختم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر...
    نئی دہلی: مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے کی بیوہ سلطانہ بیگم نے دہلی کے تاریخی لال قلعہ پر دعویٰ کرتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ سے اس کا قبضہ دینے کی درخواست کی، تاہم عدالت نے یہ مطالبہ مسترد کر دیا۔ بھارتی چیف جسٹس سنجیو کھنا نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر لال قلعہ دے دیا جائے تو پھر آپ آگرہ اور فتح پور سیکری کے قلعے بھی مانگیں گی۔  عدالت نے سابقہ عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں درخواست دینے میں 150 سال کی تاخیر ہوئی ہے، جو ناقابل قبول ہے۔ اس سے قبل سلطانہ بیگم نے 2021 اور 2024 میں دہلی ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا تھا، تاہم وہاں...
    قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مودی آج انڈس واٹر ٹریٹی کو ویپنائز کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ ایوب خان نے پانی بیچ دیا، پاکستان آج کہہ رہا ہے کہ یہ معاہدہ توڑنا جنگ کے مترادف ہوگا، انڈس واٹر ٹریٹی پاکستان کے حق میں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بھارت کے حملے کی صورت میں پاکستان کا جواب منہ توڑ ہونا چاہیے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مودی آج انڈس واٹر ٹریٹی کو ویپنائز کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ ایوب خان نے پانی...
    اسلام آباد (احسان بخاری)پاکستان میں کام کرنے والی متعدد معروف رئیل اسٹیٹ اور ای کامرس کمپنیاں اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث نکلیں، جن میں امارات گروپ، گھرانہ ڈاٹ کام، ایمازون مال، مال آف امارات اور ایجنسی 21 شامل ہیں۔ متاثرہ شہریوں نے ان کمپنیوں کے خلاف متعدد شکایات قومی احتساب بیورو (نیب) میں جمع کروا رکھی ہیں، لیکن تاحال کوئی عملی کارروائی نہ ہونے پر آج نیب راولپنڈی آفس اور پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں نے اربوں روپے ہتھیا لیے ہیں اور بارہا شکایات کے باوجود نہ ہی رقم واپس کی گئی ہے اور نہ ہی نیب نے سنجیدہ ایکشن لیا ہے۔ متاثرین میں شامل ڈاکٹر...
    لاہور: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنی بیٹی کے ہمراہ واہگہ بارڈر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پنجاب رینجرز کی روایتی پریڈ دیکھی۔ اس موقع پر جذبہ حب الوطنی سے لبریز عوام کا جوش دیدنی تھا اور فضا  نعرہ تکبیر اللہ اکبر ،پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ، سکھ برادری بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے واہگہ بارڈر پہنچ گئی اور بھارتی حکومت کو منہ توڑجواب دیا۔ جب سے پاک بھارت کشیدگی شروع ہوئی ہے واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں کی پریڈ دیکھنے والوں کا رش بڑھتا جارہا ہےجبکہ مختلف سیاسی ،سماجی ، مذہبی شخصیات بھی پاک فوج اور...
    برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے انہیں پہلگام حملے کے تناظر میں پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے بھارت کی طرف سے شواہد کے بغیر پاکستان کو حملے سے جوڑنے کی کوششوں کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا  واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی اپنی پیشکش کا اعادہ کرتے ہوئے برطانیہ کو اس میں شمولیت کی دعوت دی۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، صدر اور وزیراعظم کی ملاقات کا اعلامیہ جاری وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح معاشی ترقی ہے اور پاکستان کبھی کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے علاقائی امن...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شورکوٹ کے قریب حادثے میں 5 مسافروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگواران سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی مسافروں کے بہترین علاج کی ہدایت کی۔
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس میں سویلینزکے ٹرائل کیس میں اٹارنی جنرل پاکستان منصور اعوان نے عدالت کو بتایا کہ جناح ہاؤس حملے میں غفلت برتنے پر فوج کے 3 اعلیٰ افسران کو پنشن اور مراعات ضبط کر کے  ریٹائر کیا گیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس میں سویلینزکےٹرائل کیس کی سماعت کی جس دوران اٹارنی جنرل منصور اعوان نے دلائل دیے۔ دفاعی ضروریات کیلئے ریفائنریز کے پیشگی اقدامات کو سراہتے ہیں؛ علی پرویز ملک  سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا جناح  ہاؤس حملے میں غفلت برتنے پر فوج نے محکمانہ کارروائی کی اور 3 اعلیٰ افسران کو بغیر پنشن اور...
    پراپرٹی کی قیمتوں کے اعتبار سے بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ملک کے مہنگے ترین شہروں میں شمار ہوتا تھا، جہاں چند برس قبل تک شہر کے وسطی علاقوں میں زمین کا ٹکڑا خریدنا کسی خواب سے کم نہ تھا۔ پراپرٹی ذرائع کے مطابق شہر کے مرکزی بازاروں میں ایک فٹ ڈیڑھ سے دو لاکھ جبکہ وسطی علاقے 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے کے درمیان فی فٹ میں فروخت ہو رہے تھے تاہم گزشتہ چند برسوں سے پراپرٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی کم دیکھنے کو ملی ہے۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک ابرار خان بتاتے ہیں کہ کوئٹہ میں گزشتہ پانچ سال سے پراپرٹی کی قیمت میں ہر گزرتے سال کے ساتھ...
    لبنان میں 9 سال سے زائد عرصے بعد اتوار کو پہلے بلدیاتی انتخابات کا آغاز ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی لبنان پر راکٹ حملوں کے بعد بمباری، 2 شہری جاں بحق ووٹنگ علاقوں کے لحاظ سے ہو رہی ہے۔ بیروت کے جنوبی مضافات سمیت ماؤنٹ لبنان کے اضلاع میں انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہوا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق ماؤنٹ لبنان میں 9،321 امیدوار جن میں 1،179 خواتین بھی شامل ہیں 333 میونسپل کونسلوں کی نشستوں کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ مقامی وقت کے شام 7 بجے پولنگ بند ہونے سے 3 گھنٹے پہلے ووٹر ٹرن آؤٹ 35 فیصد سے بھی کم تھا۔ دریں اثنا صدر جوزف عون نے لبنانی عوام اور عالمی برادری کے درمیان اعتماد کی...
      —فائل فوٹو ہنگو میں منعقدہ تحریکِ انصاف کے ورکرز کنونشن میں صدر پی ٹی آئی کے پی کے جنید اکبر سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اس موقع پر رکنِ کے پی کے اسمبلی شاہ تراب نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز نے ہمیشہ پارٹی کے لیے قربانی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورکروں کا صرف ایک مطالبہ ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سہیل آفریدی نے کہا کہ اس بار ہم پوری تیاری سے ڈی چوک جائیں گے۔
    مالکان نے کہا کہ نئی قیمتوں سے تندور والوں کا نقصان ہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ نئی قیمتوں پر نظرثانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ روکا جائے اور گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر کے تندور مالکان نے ڈی سی کوئٹہ کی جانب سے روٹی کی طے شدہ قیمتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تندور مالکان کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے چھاپے اور مالکان کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ آج کوئٹہ پریس کلب کے سامنے تندور مالکان نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آئے روز تندور پر چھاپے ماکر کام کرنے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جرنل PLOS میڈیسن میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق طبی دیکھ بھال ترک کرنے کے بعد مردوں کے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور ایڈز سے مرنے کا امکان خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ محققین کے مطابق نتائج سے پتا چلتا ہے کہ مردوں کو احتیاطی نگہداشت اور صحت کی دیکھ بھال میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لیے مزید توجہ کی ضرورت ہے۔ یونیورسٹی آف سدرن ڈنمارک میں صحت عامہ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر سینیئر محقق انجیلا چانگ کے مطابق میڈیسن کو یہ بھی قبول کرنے کی ضرورت ہے کہ جب صحت کی دیکھ بھال کے رہنما خطوط اور علاج کی بات آتی ہے تو جنسی اختلافات ہوتے ہیں۔ انجیلا چانگ کا کہنا ہے مردوں...
    بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی، ایم) کے صدر سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ، عدلیہ اور دیگر فورمز عوام کے حقوق کے تحفظ میں ناکام رہے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق گزشتہ شب شاہوانی اسٹیڈیم میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مینگل نے کہا کہ ان کی جماعت اپنی سیاست کے لیے حکومت سے اجازت لینے کی زحمت نہیں کرے گی، جب حکومت ہم سے احتجاج نہ کرنے کے لیے کہتی ہے، تو ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی غلط پالیسیوں کو ترک کرے، جو لوگوں کو احتجاج کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر حکام لوگوں اور بلوچ خواتین کی بے حرمتی کرتے ہیں،...
    ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما کی اہلیہ نے خبردار کیا کہ انتہا پسند بھارت علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کی بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کا موثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے ایک جارحانہ حکمت عملی اپنانی چاہیے۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے جو غیر قانونی طور پر نظربند سینئر حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ ہیں، ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ انتہا پسند بھارت علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شملہ معاہدے سے فوری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) کشمیری رہنما مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک ہی خاندان کے افراد کو ایک دوسرے سے جدا کیا جارہا ہے، دنیا میں کوئی قانون ایسا نہیں جو میاں بیوی اور خاندان کو جدا کرنے کی اجازت دیتا ہو ، بھارت ماؤں کو بچوں سے جدا کررہا ہے۔پاکستان شملہ معائدہ کرے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کشمیر کے مسئلے کا حل نہیں چاہتی اس لیے پاکستان کی طرف سے تمام سفارتی کوششیں ناکام ہوئی ہیں، آر ایس ایس کی سرکار پر پابندی لگنی چاہیے کیوں کہ یہ ایک دہشتگرد تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف بل کے...
      واشنگٹن : ایسوسی ایشن آف یو ایس فٹ ویئر ڈسٹری بیوٹرز اینڈ ریٹیلرز نے رواں ہفتے وائٹ ہاؤس کو ایک خط ارسال کیا ،جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے جانے والے “مساوی ٹیرف” سے استثنیٰ  کا مطالبہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اس خط میں 76 فٹ ویئر برانڈز کے دستخط  موجود ہیں،  جن میں نائیکی، ایڈیڈاس، اسکیچرز اور انڈر آرمر  جیسے بڑے برانڈز بھی شامل ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مناسب قیمت کے جوتے تیار کرنے والی بہت سی کمپنیاں اتنے زیادہ ٹیرف کی متحمل نہیں ہو سکتیں اور یہ  اخراجات کسٹمرز کو منتقل نہیں کر سکتیں۔ اگر ان محصولات کو فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو ان کمپنیوں...
    نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آبی جارحیت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کے بعد ہواس باختہ بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارت نے پہلگام کے بے بنیاد واقعے کو جواز بناتے ہوئے پہلے آبی جارحیت کرتے ہوئے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا اور پھر بھارت نے پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگا دی۔اب بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔ڈائریکٹریٹ جنرل شپنگ ممبئی کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے امیر جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے ۔ انہوں نے مرحوم ساجد میر کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ۔(جاری ہے) انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ساجد میر پاکستان کی اہل بصیرت سیاسی شخصیت اور دینی اسکالر تھے جنکی رحلت سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ایک ایسا خلا پیدا ہوگیا جو شاہد ہی کبھی پر ہو سکے، ساجد میر نے ہمیشہ انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف آواز اٹھائی، جو انکی سیاست و دین کی خدمات کا سنہری باب...
    یورپین یونین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس نے آج پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا، چینی تجزیہ کار وکٹر گاؤ نے کہا کہ چین پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا، جب پاکستان میں چینی باشندوں پر حملے ہوئے، تب بھی چین نے جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا اور پہلگام حملے میں بھی چین کا یہی موقف ہے۔  ایک بیان میں کاجا کلاس کا کہنا تھا کہ دونوں وزراء خارجہ سے...
    ہانگ کانگ (نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں جدید ٹیکنالوجی، خوبصورتی، سہولیات اور لاگت کے لحاظ سے مختلف ایئرپورٹس کو سراہا جاتا ہے، مگر اگر بات کی جائے دنیا کے مہنگے ترین ایئرپورٹ کی، تو سب سے پہلا نام ’ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ کا آتا ہے۔ نہ صرف اس کی تعمیر پر ریکارڈ لاگت آئی، بلکہ یہاں روزمرہ کی عام اشیاء بھی انتہائی مہنگی دستیاب ہیں۔ ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کا آغاز 1991میں ہوا اور اسے 6 جولائی 1998کو عوام کے لیے کھولا گیا۔ اس میگا پراجیکٹ پر مجموعی طور پر 20 ارب امریکی ڈالر (تقریباً 5,600 ارب پاکستانی روپے) کی لاگت آئی۔ یہ دنیا کی تاریخ میں سب سے مہنگا ایئرپورٹ پروجیکٹ مانا جاتا ہے۔ یہ ریکارڈ 1998 میں...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی اور کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا مؤقف بیان کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے...
    اسلام ٹائمز: تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بزرگوں کی خدمت عبادت سے کم نہیں اور ایسے ادارے معاشرتی فلاح کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے آواز ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے آواز ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام قائم کردہ "کمیار اولڈ ایج ہوم" کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا اور پاک محرم ایسوسی ایشن کے سرور رضا سمیت دیگر معزز شہری، سماجی کارکنان اور بزرگ افراد موجود تھے۔ سید ناصر حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزرگوں کی...
    وزیر اعظم کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ،بھارت کی آبی جارحیت پر شدید تحفظات کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا،ٹیلی فون کال کے دوران وزیراعظم نے امیر قطر کا پاکستان کے لیے یکجہتی اور حمایت، جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے، پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ جنوبی ایشیا میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی ہر شکل اور شکل میں مذمت کی ہے ۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کے...
    190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل رواں برس میں مقرر ہونے کا کوئی امکان نہیں، رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے رپورٹ قائم مقام چیف جسٹس کے بینچ میں جمع کرادی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں رواں برس مقرر ہوتی نظر نہیں آ رہیں، رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل ابھی موشن اسٹیج پر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے ڈویژن بینچ میں جمع کرائی...
    کراچی میں تعینات روس کے قونصل جنرل آندرے وکٹروچ فیڈرو نے بھارت اور پاکستان کی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو بیٹھ کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔کونسل آن فارن ریلیشن کراچی کی جانب سے عالمی جنگ دوئم کے خاتمے کو اسی سال گزرنے پر کراچی کے نجی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں سمیت جامعات کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں روس کے قونصل جنرل آندرے وکٹروچ فیڈرو نے یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے علاوہ ہر کوئی جنگل میں رہ رہا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی، پاکستانی ہائی کمشنر نے کینیڈین...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ بھارت کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ رویے سے جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ پاکستانی مشن سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار او آئی سی کے نیویارک گروپ آف ایمبیسیڈرز کو بھارت اور جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے) سفیر عاصم افتخار نے بھارتی رویے کو اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔او آئی سی کے ارکان نے پاکستان کی...
    ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل 2025 میں مقرر ہونے کا کوئی امکان نہیں، رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیل اس سال اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ میں سزا کے خلاف اپیلیں صرف اپنے نمبر پر ہی سماعت کے لیے مقرر ہوں گی۔ رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی اپیل مقرر کرنے سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ہے جس...
    ترک نشریاتی ادارے انادولو کے مطابق تل ابیب نے بدھ کو شدید گرمی کی وجہ سے لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے بین الاقوامی امداد کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام نے وسطی اسرائیل کے کئی قصبوں کو خالی کرا لیا ہے اور ایک اہم شاہراہ کو بند کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی اسرائیل میں مقبوضہ بیت المقدس کے قریب جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جسے دہائی کی سب سے بڑی آگ قرار دیا جارہا ہے، آتشزدگی کے نتیجے میں کم ازکم 23 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب کے درمیان شاہراہ کو بند کردیا گیا، صہیونی حکومت نے آگ پر قابو پانے کے لیے عالمی برادری سے...
    ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ایشیا بنیادی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اس کا ادراک کرنے کی سیاسی خواہش پہلے سے کہیں زیادہ کمزور ہوتی جا رہی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ایشیا بنیادی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل مکمل...
    لاہور: ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے اپنی سالانہ رپورٹ "پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال 2024" جاری کر دی ہے، جس میں شہری آزادیوں میں کمی، امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور وفاقی نظام پر دباؤ جیسے اہم خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فروری 2024 کے عام انتخابات پر انتخابی دھاندلی کے الزامات نے سیاسی عدم استحکام کو جنم دیا، جبکہ ایک بڑی سیاسی جماعت کی پوزیشن اور مخصوص نشستوں کی تقسیم جیسے اہم معاملات غیر یقینی کا شکار رہے۔ رپورٹ میں نئی حکومت کی جانب سے عجلت میں منظور کیے گئے بعض قوانین کو غیر جمہوری قوتوں کے لیے معاون قرار دیا گیا ہے۔...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے طلبا کو بھی اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس دینے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپس تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اسکالرشپ لینے والے طلبا نے اپنے والدین کا سر جھکنے نہیں دیا، ان کے والدین آج بڑا فخر محسوس کررہے ہوں گے، لیپ ٹاپ اسکالرشپ پروگرام میں زیادہ حسہ بچیوں کا حصہ رکھا گیا ہے، لاہور ڈویژن کے 14ہزار طلبا کو لیپ ٹاپس دیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پرائم منسٹر اسکیم 2025 کا آغاز، فری لیپ ٹاپ کیسے حاصل کا جاسکتا ہے؟ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف نے جو طلبا کے لیے...
    چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد — فائل فوٹو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی و استحکام دشمن کو ہضم نہیں ہو رہا۔مولانا عبد الخبیر آزاد نے قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن پاکستان کے خلاف چالیں چل رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں، مولانا عبدالخبیر آزاد اُنہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں قوم متحد ہے اور ہم پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔مولانا عبد الخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن اور محبت کی بات کی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف ہمایوں مہمند کا کہنا ہے کہ انڈیا نے جو کرنا تھا جس طریقے سے انھوں نے ایک فالس فلیگ آپریشن اور جس طریقے سے یہ سارا کرنا تھا شاید اس وقت بھی کرتے، یہ یاد رہے کہ جو یو این میں جب عمران خان نے 2019 میں جب بات کی تھی جب پلوامہ کا واقعہ ہواتھا تو انھوں نے ایک قسم کی پیش گوئی کر دی تھی کہ یہ لوگ ایک اور بھی اس قسم کا کام کریں گے اور پاکستان کے اوپر وہ ڈال دیں گے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اور ڈپٹی پرائم منسٹر اسحق ڈارنے سینیٹ میں دس پندرہ ممالک...
    واشنگٹن: امریکہ کی معروف ہارورڈ یونیورسٹی، کیمبرج، میساچوسٹس میں آج پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اعلیٰ سطحی کانفرنس میں پالیسی ساز، ماہرین تعلیم، کاروباری افراد اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پاکستان کی حالیہ معاشی کامیابیوں اور استعداد، گورننس اصلاحات، اور عالمی سطح پر ابھرتے ہوئے کردار کے بارے میں غور و خوض کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات جناب محمد اورنگزیب؛ امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور نیو یارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے کانفرنس میں شرکت کی۔ اپنے افتتاحی کلمات میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کانفرنس میں شریک مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے روشن دماغوں کی موجودگی کو...
    اسلام آباد میں منعقدہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (DFDI) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں اور یہ فورم غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ محض 42 دن میں 146 سرکاری محکموں کو ڈیجیٹلائز کیا گیا، جو 2 سال کی قلیل مدت میں ایک نمایاں پیشرفت ہے۔ مزید پڑھیں:پورے ملک میں ای روزگار سینٹرز کھولے جا رہے ہیں، شزا فاطمہ شزا فاطمہ نے بتایا کہ...
    رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستحقین کی اہلیت کے لیے ’عجیب و غریب فلٹرز‘ نافذ کیے گئے ہیں، جس کے باعث اصل میں غریب خواتین متاثر ہو رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں سرکاری ملازمین اور پینشنرز کے شریک حیات کو 89 ملین روپے کی نقد ادائیگیوں کا انکشاف پرکمیٹی اراکین نےتشویش کا اظہار کیا اور ان افسران کے نام منظر عام پر لانے کی تجویز پیش کی۔ سرکاری ملازمین اور پینشنرز کے شریک حیات کو 89 ملین روپے کی نقد ادائیگیوں کا انکشاف سامنے آیا۔ آڈٹ حکام کے مطابق ان ادائیگیوں سے گریڈ 18، 19 اور 20 کے افسران کے...
    ضلعی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ لاشیں زیارت کے علاقے چوتیر سے ملی ہیں، جنہیں فوری ڈسٹرکٹ اسپتال زیارت منتقل کردیا گیا، جہاں انکی شناخت کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع زیارت میں سات نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ لاشیں زیارت کے علاقے چوتیر سے ملی ہیں، جنہیں فوری ڈسٹرکٹ اسپتال زیارت منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی شناخت کی جائے گی۔ دوسری جانب لاشیں ملنے کے بعد مقامی افراد نے احتجاج شروع کرتے ہوئے زیارت چوتیر شاہراہ کو بند کر دیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ چوتیر ایک پرامن علاقہ ہے، جہاں کا امن خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کیا جہاں انہوں نے نوشکی میں تیل بردار ٹینکر پھٹنے کے المناک سانحے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیریس نوعیت کے زخمیوں کو ڈاکٹرز کی تجویز پر فوری طور پر کراچی منتقل کیا جائے۔ میر سرفراز بگٹی نے متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے مکمل علاج کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ نوشکی میں پیش آنے والا سانحہ انتہائی افسوسناک ہے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہیلی کاپٹر اور ایمبولینسز نوشکی روانہ کر دی گئیں...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب میں ملک ہی نہیں دنیا بھی چلا رہا ہوں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ”دی اٹلانٹک“ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی دوسری مدت صدارت پہلی کے مقابلے میں بہت مختلف ہے اور اب وہ نہ صرف امریکا بلکہ پوری دنیا چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلی بار مجھے دو کام کرنے تھے، ملک چلانا اور اپنی بقا کی جنگ لڑنا کیونکہ میرے اردگرد کرپٹ لوگ موجود تھے، اب دوسری بار میں ملک اور دنیا دونوں چلا رہا ہوں، جو کام میں کر رہا ہوں وہ نہایت سنجیدہ ہے، اس کے باوجود میں اسے کرتے ہوئے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔‘...
    صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت انسداد دہشتگردی و ہارڈنڈ دی اسٹیٹ کمیٹی کا محکمہ داخلہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے اجلاس کو امن و امان کی صورتحال بارے بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب چوہدری سلطان، سی ٹی ڈی، سیف سٹی، ایس پی یو، ایکسائز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا اور صوبائی وزیر کو صوبے میں قیام امن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے صوبہ کے بارڈر ایریا اضلاع کی سیکیورٹی پر بریفنگ دی۔ بریفنگ...
    سٹی 42 : وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستانی ٹی وی چینلز، صحافیوں و اینکر پرسنز کے یوٹیوب چینلز کو بھارت میں بند کرنے کے اقدام پر ملکی میڈیا اداروں اور صحافیوں و اینکر پرسنز سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، انہوں نے قومی بیانیہ کے موثر دفاع پر پاکستانی میڈیا اور صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔   عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت نے اپنی شرمندگی اور خفت مٹانے کے لئے پاکستانی چینلز پر پابندی عائد کی، بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے موجودہ صورتحال میں پیشہ ورانہ مہارت، ذمہ داری اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا، پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے پر مدلل انداز میں پاکستان کا...
      بالی وڈ کے سینئر اداکار پریش راول نے عجیب و غریب انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے اپنا پیشاب پیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں پریش روال کا کہنا تھا کہ فلم گھاتک کی شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن سین کے دوران ان کا گھٹنا زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی۔ پریش روال کا کہنا تھا کہ وہ بہت ڈر گئے تھے اور انہیں لگتا تھا کہ اس چوٹ کی وجہ سے ان کا کیریئر ختم نہ ہو جائے۔ انہوں نے بتایا کہ مرحوم ایکشن ڈائریکٹر ویرو دیوگن(اداکار اجے دیوگن کے والد) اسپتال میں...
    گورنر سندھ نے حرم مطہر سے منسلک میوزیم کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے اسلامی تاریخ سے متعلق نایاب نوادرات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے تاریخی ورثے کے تحفظ اور اسے آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ نے روضہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام اور امام محمد تقی علیہ السلام پر با ادب حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد، فلاح اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ گورنر سندھ نے ملک کے تحفظ، امن و استحکام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھی دعا کی۔ روضہ پر حاضری کے دوران گورنر سندھ نے زائرین میں...
    چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کی صورتحال  اور رجحان واضح ہو رہا ہے، رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت تجارت نے پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے  متعلق اعداد و شمار جاری کیے ۔ پہلے تین مہینوں میں، ملک بھر میں نئے قائم غیر ملکی سرمایہ کاری والے کاروباری اداروں میں گذشتہ سال کی نسبت 4.3 فیصد اضافہ ہوا۔ غیر ملکی سرمائے کے حقیقی استعمال میں سال بہ سال 10.8 فیصد کمی واقع ہوئی۔ اگرچہ اس میں کمی آئی ہے ، لیکن یہ کمی جنوری -فروری کے مقابلے میں 9.6 فیصد پوائنٹس کم تھی بلکہ مارچ میں استعمال ہونے والے غیر ملکی سرمائے کی مقدار میں گذشتہ سال کی نسبت 13.2...
    اسلام آباد ہائی کورٹ: جسٹس بابر ستار کا عبوری آرڈر معطل ہونے پر نیا تنازعہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس بابر ستار کے عبوری آرڈر کے معطل ہونے پر نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ جسٹس بابر ستار نے 26 مارچ کے کیس کے مقرر ہونے کے حکم کے خلاف جوڈیشل انتظامیہ کی عدم پیروی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 12 اور 26 مارچ کے عبوری آرڈرز تھے اور ان کا حتمی فیصلہ ابھی آنا باقی ہے۔ جسٹس بابر ستار نے وضاحت دی کہ چیف جسٹس کے پاس زیر سماعت کیس میں انتظامی سائیڈ پر مداخلت کا کوئی اختیار نہیں ہے۔عدالت نے...
    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اہم موڑ پر پہنچ چکا ہے جہاں معیشت بحالی اور تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے۔ موجودہ حکومت نے مشکلات سے دوچار معیشت کو سنبھالا، بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کیا، اعتماد بحال کیا اور ترقی کا عمل دوبارہ شروع کیا۔ وزیر خزانہ نے ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ ’پاکستان کانفرنس 2025‘ میں اپنے کلیدی خطاب میں ’فاصلوں میں کمی اور مستقبل کی تعمیر: پاکستان میں شمولیتی ترقی اور حکمرانی کا راستہ‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی اور پاکستانی معیشت میں بہتری کے سفر کو اجاگر کیا۔ مزید پڑھیں: آئندہ سال معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد تک ہونے کی توقع ہے، وزیرخزانہ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک...
    لاہور: پاکستان میں تعینات بھارتی سفارتخانے کے 13 ارکان، جن میں ایک سینئر ڈپلومیٹ اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں، واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری جانب نئی دہلی میں تعینات پاکستان ہائی کمیشن کے عملے کی واپسی بھی متوقع ہے، جو پیر کے روز وطن واپس پہنچیں گے۔ واضع رہے کہ بھارتی حکومت نے پہلگام حملے کو جواز بناتے ہوئے جہاں پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے وہیں  نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات دفاعی، ملٹری، نیوی اور فضائیہ کے مشیروں کو ’ناپسندیدہ شخصیات‘ قرار دیتے ہوئے انہیں انڈیا سے واپس بھیجنے کا کہا تھا۔ بھارتی اقدامات کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھی اسلام آباد میں...
    اسلام آباد:سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہےکہ پاک بھارت حالات کشیدہ چل رہے ہیں، بھارت ایک ایجنڈے کے تحت پاکستان پر الزام تراشی کرتا رہا ہے، جو واقع پیش آیا پاکستان کبھی کسی دہشتگردی کے واقعے کو سپورٹ نہیں کرتا، اگر کہیں تخریب کاری ہوئی ہےتو بھارت خود پر اور آپ اپنے رونے پر غور کریں، پاکستانی اپنے فوج کے پیچھے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےسابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ کے متعلق کیسی باتیں کر رہے ہیں، کیا بتاتے ہیں کہ ہم نے دو ہتھیار بنا لیے تو دنیا کو دکھائیں، آپ اس سب سے منہ چھپاتے پھریں گے، بھارت...
    چینی صدر کا مصنوعی ذہانت کی صحت مند اور منظم ترقی کو فروغ دینے  پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی  کمیٹی کے سیاسی بیورو نے مصنوعی ذہانت کی ترقی اور نگرانی کو مضبوط بنانے پر 20 ویں اجتماعی سٹڈی کا اہتمام کیا۔ ہفتہ کے روز سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری و چینی صدر شی جن پھنگ نے اس سٹڈی کی صدارت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کے تیز ارتقاء کے پیش نظر  ہمیں  خود انحصاری پر قائم رہتے ہوئے اور  اے آئی کے اطلاق پر زور دیتے ہوئے  چین کی مصنوعی ذہانت کی صحت مند،فائدہ مند، منظم، محفوظ اور منصفانہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ کومل عزیز نے کہا ہےکہ اگرچہ وہ خود کو بہادر سمجھتی ہیں اور کئی مشکل حالات کا سامنا کر چکی ہیں، مگر شادی اب بھی ان کے لیے خوف کی علامت ہے۔ کومل عزیز نے کہا کہ”میں دھرنوں میں جا سکتی ہوں، جاگیرداروں اور پولیس والوں سے الجھ سکتی ہوں، لیکن شادی ایک ایسا موضوع ہے جو آج بھی میرے لیے باعثِ تشویش ہے۔” اداکارہ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے مشاہدے میں جتنی بھی شادیاں آئی ہیں، وہ زیادہ تر سمجھوتے پر مبنی تھیں۔ نہ وہ شادیاں بہت بری تھیں اور نہ ہی مثالی، لیکن جذباتی اور مالی آزادی کی کمی نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا کہ شادی...
    کراچی: ریجنل ٹیکس آفس ون نے اپنی تحقیقات میں ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے آئرن اور اسٹیل سیکٹر میں 315 ارب روپے کا میگا سیلز ٹیکس فراڈ پکڑلیا۔ فراڈ میں پلاٹینم انٹرنیشنل اور کے ایچ سنز کے تحت 2 ماسٹر مائنڈ اویس اسماعیل اور فرہاد ملوث پائے گئے۔ آر ٹی او ون کے حکام نے فراڈ میں معاونت کرنے والوں کو گرفتار کرلیا، جن میں فرہاد کا بھائی شہزاد، کزن فیصل اور معروف الرحمان شامل ہیں۔ آر ٹی او ون حکام کی جانب سے جمعہ کے روز ملزمان کو اسپیشل کورٹ کسٹمز، ٹیکسیشن، اینٹی اسمگلنگ میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ماسٹر مائنڈ فرہاد کے کزن فیصل اور معاون معروف...
    کراچی (نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ 26 اپریل کو کراچی سے چترال تک ملک بھر میں فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے اور مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ہوگا۔ منعم ظفر کا کہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل کو جنگی سازوسامان فراہم کر رہا ہے اور ڈیڑھ سال کے دوران غزہ کے 90 فیصد علاقے تباہ کیے جا چکے ہیں۔ اسپتال، شیلٹر ہومز اور معصوم شہری تک محفوظ نہیں رہے، جبکہ اب تک 55 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا ہولوکاسٹ جاری ہے، مگر...
    دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی فوجیوں کا مودی حکومت کے خلاف بغاوت آمیز بیان: “ہمیں انصاف نہیں، ذلت ملی ہے۔ بھارتی سرحدوں پر تعینات فوجی اہلکاروں کی جانب سے حالیہ دنوں میں شدید بے چینی اور اضطراب کی کیفیت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک فوجی اہلکار نے “انڈیا واچ” نامی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نہ صرف مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ اپنی حالتِ زار اور سسٹم کی ناکامیوں کا بھی کھل کر اظہار کیا۔ مذکورہ فوجی اہلکار نے اپنے جذباتی بیان میں کہا کہ”ہم پاکستان چائے پینے نہیں، ایک ذمہ داری کے تحت گئے تھے۔ لیکن آج ہمیں اپنے ہی ملک میں شک و شبہ کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ میرا بچہ...
    ملکی و عرب میڈیا کیساتھ گفتگو میں اعلی امریکی حکام نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمن پر 40 دن کے جارحانہ حملوں کے باوجود بھی یمنی مسلح افواج کیجانب سے ہمارے خلاف مزاحمتی کارروائیاں جاری ہیں!! اسلام ٹائمز۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب یمنی مسلح افواج نے غاصب و سفاک صیہونی رژیم اور امریکہ کے جنگی بحری جہازوں کے خلاف اپنی مزاحمتی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، واشنگٹن نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمن کے خلاف اس کے جارحانہ حملے "بے سود" ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 2 اعلی امریکی حکام نے فاکس نیوز کے ساتھ انٹرویو میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں 40 دن سے جاری وسیع امریکی...
    ترجمان حریت کانفرنس نے ماضی میں پٹھانکوٹ، اوڑی، بھارتی پارلیمنٹ، پلوامہ اور جموں میں فضائی اڈے جیسے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے بھارت اس طرح کے فالس فلیگ آپریشنز کرتا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ضلع اسلام آباد کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جعلی آپریشنز اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے ذریعے کشمیریوں کی جائز جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں...
    لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہر شخص یہی سوال کر رہا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کب رہا ہوں گے، ان کی رہائی کا سب کو انتظار ہے۔ ڈاکٹر علوی نے کہا کہ گزشتہ 70 برس میں ایسا کوئی لیڈر سامنے نہیں آیا جسے عوام میں 90 فیصد مقبولیت حاصل ہو۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی نشان چھن جانے کے بعد انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ انتخابات ملتوی کر دیے جائیں، تاہم عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ الیکشن ایک دن کے لیے بھی مؤخر نہیں ہونا چاہیے۔ مزید...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 26 اپریل کو اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑی مارکیٹیں ہی نہیں، دیہاتوں اور شہروں کے گلی محلوں کی دکانیں بھی بند ہونی چاہیں، پوری قوم متحد ہوکر دنیا کو پیغام دے کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ ہڑتال کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ امریکہ، اسرائیل اور بھارت شیطانی مثلث ہے، اسرائیل کے گریٹر ریاست بننے کے عزائم واضح ہیں، مسلم دنیا پر مسلط بے حمیت حکمران خاموشی کی چادر تانے ہوئے ہیں، پاکستان میں حکومت تو کیا اپوزیشن بھی ٹرمپ کی آشیر باد چاہتی ہے۔ حکمران طبقہ نے نعوذ باللہ امریکہ کو خدا سمجھ رکھا ہے، یہ کتنے نادان ہیں...