مسجد، اسپتال اور رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر، 83 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے شہدا کی مجموعی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ،وزارت صحت
اسرائیلی فوج نے غزہ میں سفاک بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے الشفا اسپتال کے قریب حملہ کیا جس کے نتیجے میں 19 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسی طرح ال اہلی اسپتال کے قریب بمباری میں مزید 4 افراد جاں بحق ہوئے۔
غزہ شہر میں فضائی حملوں سے ایک مسجد اور کئی رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ صرف ایک دن میں 83 فلسطینی اسرائیلی فوج کی دہشتگردی کا نشانہ بنے، جبکہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے شہدا کی مجموعی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
دوسری جانب چین اور سعودی عرب نے اسرائیلی فوجی آپریشن کی سخت مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ، کینیڈا، فرانس اور آئرلینڈ نے بھی ان حملوں کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی اور مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
اسرائیلی فوج کی غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں، مزید 90 فلسطینی شہید
غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک )اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے مزید 90 فلسطینی شہید کردیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کئی ہفتوں سے جاری فضائی بمباری کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 90 بے گناہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
ادھر اسرائیل کی زمینی کارروائیوں پر جرمنی اور یورپی یونین کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔
یورپی یونین خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ زمینی حملہ غزہ کی سنگین صورتحال کو مزید بدتر کر دے گا جب کہ یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیاں بھی متوقع ہے۔
اس کے علاوہ کینیڈا نے بھی زمینی کارروائی پر کہا کہ غزہ سٹی پر اسرائیل کا زمینی حملہ خوفناک ہے، اسرائیلی حملہ انسانی بحران کو مزید سنگین بناتاہے، اسرائیل کوبین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے۔
Post Views: 5