Jang News:
2025-05-12@15:55:17 GMT

پشاور: مویشی منڈی کے قریب خودکش دھماکا، 2 اہلکار شہید

اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT

پشاور: مویشی منڈی کے قریب خودکش دھماکا، 2 اہلکار شہید

—فائل فوٹو

پشاور کے علاقے چمکنی کی مویشی منڈی کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، شہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا ہے، شہداء میں سب انسپکٹر بھی شامل ہے۔

دھماکے کے مقام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

نوشکی حادثے کا زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا، تعداد 27ہوگئی

کوئٹہ:

نوشکی میں آئل ٹینکر دھماکے کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والا پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہو گیا جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 27 ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار عبدالمنان کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈے کے قریب پیٹرول سے بھرا ٹرک دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس کے باعث ایک ٹرک ڈرائیور موقع پر جاں بحق اور متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔

تیل بردار ٹرک میں آگ لگنے کے بعد لوگ آگ بھجانے میں مصروف تھے کہ ٹرک کا ایک ٹینک دھماکے سے پھٹ گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، دو پولیس اہلکار شہید،5 افراد زخمی
  • پشاور میں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا،سب انسپکٹر کانسٹیبل شہید
  • گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی پشاور میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
  • پشاور میں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا، سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شہید
  • پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، سب انسپکٹر سمیت 2 اہلکار شہید
  • پشاور،رنگ روڈ پر خودکش دھماکہ،شہادتوں‌کی اطلاعات
  • پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا
  • پشاور: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2 اہلکار زخمی
  • نوشکی حادثے کا زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا، تعداد 27ہوگئی