پشاور: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2 اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، اور دھماکے کی تصدیق کردی گئی ہے، جبکہ مزید تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے، دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دھماکا رنگ روڈ کے قریب واقع مویشی منڈی کے پاس ہوا ہے، جہاں پولیس موبائل گشت پر تھی۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود بنگش نے دھماکے کی تصدیق کی اور بتایا کہ دھماکا رنگ روڈ مال منڈی کے قریب ہوا ہے جس میں پولیس پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ دھماکے میں سب انسپکٹر سمیت 2 پولیس اہلکار زخمی ہیں، جبکہ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے میں مصروف ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پشاور پولیس اہلکار زخمی پولیس موبائل دھماکا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پشاور پولیس اہلکار زخمی پولیس موبائل دھماکا وی نیوز پولیس موبائل اہلکار زخمی دھماکے کی کے قریب
پڑھیں:
ایران میں دہشت گردوں کے حملے میں شہادتوں کی اطلاعات
پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی مغربی آذربائیجان شہدا بیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کرنل شاکر نے اعلان کیا کہ چند گھنٹے قبل دہشت گرد گروہ کے ارکان نے سردشت کے قریب اغلان گاؤں میں واقع اڈے پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شمال مشرقی ایران میں مسلح افراد نے عدالتی کمپاؤنڈ پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں شہادتوں کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایک حملہ سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان میں کیاگیا، حملے میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اس کے علاوہ ایرانی شہر سردشت میں بھی سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے میں ایک اہلکار شہید ہوئے ہیں۔
مہر نیوز کے مطابق ایران کے مغربی آذربائیجان صوبے کے شہر سردشت کے قریب واقع گاؤں اغلان میں پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے اڈے پر دہشت گرد حملے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی مغربی آذربائیجان شہدا بیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کرنل شاکر نے اعلان کیا کہ چند گھنٹے قبل دہشت گرد گروہ کے ارکان نے سردشت کے قریب اغلان گاؤں میں واقع اڈے پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔