نوشکی حادثے کا زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا، تعداد 27ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
نوشکی میں آئل ٹینکر دھماکے کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والا پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہو گیا جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 27 ہوگئی۔ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار عبدالمنان کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈے کے قریب پیٹرول سے بھرا ٹرک دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس کے باعث ایک ٹرک ڈرائیور موقع پر جاں بحق اور متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔تیل بردار ٹرک میں آگ لگنے کے بعد لوگ آگ بھجانے میں مصروف تھے کہ ٹرک کا ایک ٹینک دھماکے سے پھٹ گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
گجرات؛سکول بس کوحادثہ،ڈرائیور، ٹیچر اور طلبا سمیت 12 افراد زخمی
رانا شہزاد: گجرات میں سکول بس کوپیش آنےوالے حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور، ٹیچر اور طلبا سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیوحکام کے مطابق سکول بس اسلام آباد کے تفریحی دورے سے واپس گوجرانوالہ جارہی تھی کہ گجرات میں جی ٹی روڈ پرتیز رفتاری کے باعث حادثے کاشکارہوگئی،حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور، ٹیچر اور طلبا سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے، 6شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،6 بچوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کردی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈرائیوراورٹیچرز سمیت 6 سٹوڈنٹ کو گہری چوٹیں آئی ہیں،شدید زخمی ہونیوالے طلبہ کو ڈی ایچ کیو میجر عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
ریسکیوحکام کے مطابق زخمی ہونیوالے افراد کا تعلق گوجرانوالہ سکول سے ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا