جرمنی میں انٹرنیٹ آڈیو، ویڈیو کالز موبائل نیٹ ورکس سے زیادہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 مئی 2025ء) یورپی یونین کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک جرمنی کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے دارالحکومت ڈسلڈورف سے اتوار 11 مئی کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق جرمن صارفین کی طرف سے موبائل فون، جو کہ اب تقریباﹰ سارے ہی اسمارٹ فون ہوتے ہیں، کے استعمال کے انداز میں گزشتہ چند برسوں میں واضح تبدیلی آ چکی ہے۔
ترکی نے 'ڈسکارڈ' میسجنگ پلیٹ فارم کو بلاک کر دیا
جرمنی کی فیڈرل نیٹ ورک ایجنسی، جس کے صدر دفاتر بون میں ہیں اور جو ملکی انفراسٹرکچر کا نگران ادارہ ہے، کی طرف سے ڈسلڈورف میں بتایا گیا کہ ملکی صارفین کی طرف سے انٹرنیٹ کے ذریعے کی جانے والی آڈیو اور ویڈیو کالوں کا مجموعی دورانیہ اب روایتی فون کالوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتا ہے۔
(جاری ہے)
روایتی فون کالوں کی نسبت میسنجرز پر کالیں زیادہفیڈرل نیٹ ورک ایجنسی نے ملکی خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ سال 2024ء کے دوران جرمن صارفین نے موبائل نیٹ ورکس کے ذریعے مجموعی طور پر 145 بلین منٹ دورانیے کی کالیں کیں۔ اس سے تین سال قبل 2021ء میں ایسی فون کالوں کا مجموعی دورانیہ 163 بلین منٹ رہا تھا۔
ٹیلی گرام کے بانی ’روسی مارک زکربرگ‘ کون ہیں؟
دوسری طرف موبائل فونز سے انٹرنیٹ کے ذریعے جو آن لائن کالیں کی جاتی ہیں، ان کے لیے زیادہ تر میٹا کے مسینجر، واٹس ایپ اور سگنل جیسی ایپلیکیشنز استعمال ہوتی ہیں۔
گزشتہ برس جرمن صارفین نے ایسی میسنجر ایپس کے ذریعے جتنی بھی آن لائن آڈیو اور ویڈیو کالیں کیں، ان کا مجموعی دورانیہ 197 بلین منٹ بنتا تھا۔ 2022ء میں ایسی آن لائن کالوں کا کُل دورانیہ 121 بلین منٹ رہا تھا۔
ویڈیو کالیں آڈیو کالوں سے زیادہ مقبولجرمنی کی فیڈرل نیٹ ورک ایجنسی کے مطابق جرمن معاشرے میں ایک طرف اگر آن لائن فون کالیں روایتی فون کالز کو پیچھے چھوڑ چکی ہیں، تو دوسری یہ پہلو بھی قابل ذکر ہے کہ آن لائن کالوں میں ویڈیو کالز کو آڈیو کالز کی نسبت زیادہ ترجیح دی جاتی ہے۔
امریکہ میں میٹا پر عدم اعتماد سے متعلق تاریخی مقدمہ ہے کیا؟
آن لائن ویڈیو کالنگ کی اس مقبولیت کا ایک ثبوت یہ کہ 2022ء میں جرمنی میں 143 بلین منٹ تک ویڈیو کالیں کی گئی تھیں۔ مگر دو سال بعد 2024ء میں ایسی ویڈیو کالز کا سالانہ دورانیہ بہت زیادہ ہو کر 184 بلین منٹ ہو چکا تھا۔
جہاں تک ٹیلی فون کی فکسڈ لائنوں یا لینڈ لائنز کے ذریعے کال کرنے کے رجحان کا تعلق ہے، تو یہ بھی مسلسل کم ہوتا جا رہا ہے۔
سن 2020ء میں جرمن صارفین نے کُل 104 بلین منٹ تک لینڈ لائن کالیں کی تھیں۔ یہ دورانیہ 2024ء میں تقریباﹰ نصف رہ گیا اور صرف 57 بلین منٹ رہا تھا۔ روزانہ آن لائن میسجنگ کس طرح کی اور کتنی؟فیڈرل نیٹ ورک ایجنسی نے رابطوں، پیغامات اور فون کالوں کے حوالے سے جرمن صارفین کے موجودہ رجحانات سے متعلق چند دیگر دلچسپ اعداد و شمار بھی جاری کیے ہیں۔
واٹس ایپ، ٹیلی گرام یا سگنل، کونسی ایپ زیادہ محفوظ؟
اس ڈیٹا کے مطابق تقریباﹰ 83 ملین کی آبادی والے جرمنی میں روزانہ کی بنیاد پر عوامی رابطوں اور ابلاغ کا سب سے مستعمل طریقہ آن لائن میسجنگ ہے۔ اس کے لیے ٹیکسٹ، فوٹوز، وائس میسج، ویڈیوز، ایموجیز اور گِفس (GIFs) جیسے متنوع امکانات استعمال کیے جاتے ہیں۔
گزشتہ برس جرمن صارفین نے ملکی نیٹ ورکس استعمال کرتے ہوئے مجموعی طور پر تقریباﹰ 902 بلین آن لائن پیغامات بھیجے، جو 2023ء کے مقابلے میں 11 بلین زیادہ تھے۔
ادارت: شکور رحیم
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جرمن صارفین صارفین نے بلین منٹ کے ذریعے کالیں کی سے زیادہ آن لائن
پڑھیں:
ٹوکیو: موبائل کی بیٹری بلاسٹ‘ متعدد افراد زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو: موبائل کی بیٹری بلاسٹ‘ متعدد افراد زخمی
ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایک اپارٹمنٹ میں آتشزدگی کے سبب متعدد افراد بری طرح زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل کے بیٹری چارجر کے ذریعے چارج ہورہی تھیں، جہاں ہائی اوولٹیج کی بنا پر پورے اپارٹمنٹ میں آگ بھڑک اٹھی ۔
اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ آتشزدگی کے باعث 6 سے زاید افراد بری طرح زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں فوی طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال پہنچادیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اپارٹمنٹ میں واقع 5 منزلہ عمارت کے ایک رہائشی نے بیٹری پھٹنے کی اطلاع دی تھی۔
اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 29 گاڑیاں جائے وقوع پر پہچ گئیں، جہاں تقریباً 2 گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام متاثرین کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔