امریکہ کے مقابلے میں چین کے ساتھ تجارت زیادہ فائدہ مند ہے، چینی میڈیا سروے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے 41 ممالک کے 31 ہزار سے زائد جواب دہندگان پر مشتمل ایک تازہ سروے کے مطابق دنیا بھر کے 51.8فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ امریکہ کے مقابلے میں چین کے ساتھ تجارت زیادہ فائدہ مند ہے او ر 48.

1فیصد یورپی جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت نا قابل اعتماد ہے۔

دنیا بھر سے 62.9فیصد جواب دہندگان نے امریکہ پر تنقید کی ہے کہ امریکا کی داخلی اور خارجی پالیسیوں نے دوسرے ممالک کے قانونی مفادات کو شدید نقصان پہنچایا ہے جبکہ 67.7فیصد یورپی جواب دہندگان بھی اس رائے سے متفق ہیں۔ 75.5فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ اقتصادی دبائوامریکی ترجیح کا لازمی حصہ بن گیا ہے۔47.6فیصد جواب دہندگان نے امریکہ پر تنقید کی کہ اس نے محصولات کی آڑ میں ‘ڈی کپلنگ کے عمل کو تیز تر کرتے ہوئے عالمی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے ۔

سروے میں شامل 65.9فیصد شرکاء کا کہنا ہے کہ امریکہ دنیا پر کنٹرول کی کوشش کر رہا ہے۔ 51.8فیصد عالمی جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ وہ چین کے ساتھ تجارت میں زیادہ فائدہ اٹھا رہے ہیں، جبکہ اس حوالے سے امریکی حمایت کی شرح صرف 19.4فیصد رہی ۔ اس سروے میں برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا جیسے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ساتھ تھائی لینڈ، برازیل، جنوبی افریقہ، میکسیکو اور مصر جیسے ترقی پذیر ممالک کے افراد بھی شامل تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی صدرچین شی جن پھنگ کا دورہ روس چینی صدرچین شی جن پھنگ کا دورہ روس دوسری جنگ عظیم کی فتح کےثمرات کا دفاع ضروری ہے ، چینی میڈیا چینی صدر نےروس کا گیارہواں کامیاب دورہ کیا ہے، چینی وزیر خارجہ چینی صدر چین – لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی برادری کے فورم کی چوتھی وزارتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے چین اور روس نے دنیا کے لئے “خصوصی ذمہ داریاں” نبھائی ہیں، چینی میڈیا چینی صدر کی سربیا ، میانمار ، کیوبا ، وینزویلا اور سلوواکیہ کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین کے ساتھ تجارت زیادہ فائدہ چینی میڈیا

پڑھیں:

ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

واشنگٹن:

مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکہ کے خام تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس نے ملکی توانائی کے تحفظ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

بینک آف امریکا کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکہ کے پاس خام تیل کا ذخیرہ صرف 43 روز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے باقی رہ گیا ہے۔

یہ صورت حال جولائی 1983 کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے جسے توانائی کے شعبے کے لیے غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے تازہ ڈیٹا کے مطابق 10 جولائی تک ملک کے کمرشل خام تیل کے ذخائر کم ہو کر 409.7 ملین بیرل رہ گئے، جو گزشتہ پانچ برس کی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کم ہیں۔

ادھر امریکی اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو بھی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔ 18 جولائی تک اس کا حجم گھٹ کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد کی سب سے کم سطح ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل اور اسٹریٹیجک ذخائر کو ملا کر امریکہ کے مجموعی خام تیل کے ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں جو گزشتہ چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ