تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیں تجزیہ انجم رضا کے ساتھ
موضوع: پاک بھارت جنگ اور عالمی طاقتوں کا کردار
مہمان تجزیہ نگار: انجنیئر سید علی رضا نقوی
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
موضوع: پاک بھارت جنگ اور عالمی طاقتوں کا کردار
تاریخ: 11 مئی 2025
خلاصہ گفتگو و اہم نقاط:
پاک بھارت تنازعہ کا تصادم اور جنگ تک پہنچنا اس خطے کے امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے
گریٹر یا اکھنڈ بھارت کا نعرہ بھی گریٹر اسرائیل کی طرح کا فاشسٹ نعرہ ہے
گریٹر یا اکھنڈ بھارت کی سوچ ایشیا میں ایک فاشسٹ مملکت کی تھیوری ہے
گریٹر یا اکھنڈ بھارت میں افغانستان سے لیکر بنگلہ دیش تک سارے علاقے شامل ہیں
گریٹر یا اکھنڈ بھارت کی تھیوری ہارورڈ یونیورسٹی کی انڈیا کانفرنس میں ۲۰۱۷ ع میں پیش کی گئی ہے
فروری ۲۰۲۵ کی کانفرنس میں چین کی بالا دستی کو روکنے کے لئے گریٹر یا اکھنڈ بھارت کی ضرورت پیش کی گئی
امریکی تھنک ٹینک بھی اس تھیوری کے حق میں لابنگ کررہے ہیں
گریٹر یا اکھنڈ بھارت کی تھیوری کو بھارتی اساتذہ اور اسرائیلی لابسٹ پروموٹ کررہے ہیں
یہ لابسٹ گریٹر یا اکھنڈ بھارت کو امریکی سامراج کے تازہ دم جانشین کے طور پہ پیش کررہے ہیں
نئی عالمی طاقتیں جیسےچین ، ایران ، روس کا مقابلہ کرنے کے لئے گریٹر یا اکھنڈ بھارت کو تیار کیا جارہا ہے
انڈیا اور امریکہ کے دوست ملک ہیں، امریکی اثر رسوخ ان پہ آج بھی ہے
پاک بھارت تصادم امریکہ ہی ختم کراسکتا ہے
امریکہ یمن میں بُری طرح شکست کھا چُکا ہے، مشرقِ وسطیٰ سے بھی بھاگ رہا ہے
پہلگام ڈرامہ اسرائیل اور امریکہ کی ملی بھگت سے رچا یا گیا ہے
اسرائیل ایک ملک نہیں بلکہ امریکی فوجی چھاونی ہے
اسرائیلی جنگی ماہرین اور ڈرونز امریکہ کی آشیر باد کے ساتھ ہی بھارت کو ملے ہیں
امریکہ برصغیر ِ میں فیصلہ کن و فیصلہ ساز بن کے رہنا چاہتا ہے
بھارت میں اسرائیل فوجی ماہرین کی موجودگی قرائن سے ثابت ہے
اسرائیلی ڈرونز کو اسرائیلی ماہرین ہی آپریٹ کررہے ہیں
موجودہ پاک بھارت جنگ میں پاکستانی افواج نے شاندار کارکردگی دکھائی
پاک فضائیہ نے پورے خطے میں اپنی برتری کا سکہ بٹھایا ہے
پاکستانی پائلٹس پروفیشنل مہارت کے عروج پر ہے
اہم بات کہ چین کی فوجی ٹیکنالوجی مغرب کے ہم پلہ ہوچکی ہے
پاکستان کی مسلح افواج بھلا دشمن سے کم تعداد میں ہے ، مگر جذبہ ایمان نے اسے برتری دلائی
اس پورے تنازعے میں چین نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے
چینی طیاروں اور سیٹلائیٹ نے پاکستان کو کامیابی دلوائی ہے
امریکہ کو یوکرین میں اور اسرائیل کو عبرتناک شکست ہوئی ہے
ایران بھی اگر ثالثی کرنا چاہتا ہے تو امریکہ کے گریٹر یا اکھنڈ بھارت کے خواب کو ناکام بنانے کے لئے
ایران کبھی بھی پسند نہیں کرے گا کہ متعصب شدت پسند بھارت اس کی سرحدوں تک پہنچ جائے
بھارت کے جنگی جنونیوں کا خواب چکنا چور ہو کر رہے گا
کشمیر کی بھارت سے آزادی کی جدو جہد کو ایک نئی زندگی ملے گی
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اکھنڈ بھارت کی کررہے ہیں
پڑھیں:
ایران ہمارا دوست ہے، عراقی صدر
العربیہ سے اپنی ایک گفتگو میں عبداللطیف رشید کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ مسقط میں ہونے والے امریکہ-ایران غیر مستقیم مذاکرات کامیاب ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی صدر "عبدالطیف رشید" نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں کیونکہ وہ ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے۔ اسی طرح ہمارے درمیان طولانی سرحد بھی موجود ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار العربیہ سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر عبداللطیف رشید نے کہا کہ ہمارے امریکہ کے ساتھ بھی اچھے تعلقات اور مشترکہ مفادات ہیں لیکن ابھی تک عراق میں امریکی فورسز کی تعیناتی کا مسئلہ واضح نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی عسکری اتحاد کی ہمارے ہاں موجودگی، دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان معاہدے سے مشروط ہے۔ اسلئے بغداد اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات میں بین الاقوامی عسکری اتحاد کی تقدیر کا فیصلہ کیا جائے گا۔ عراقی صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ مسقط میں ہونے والے امریکہ-ایران غیر مستقیم مذاکرات کامیاب ہوں گے۔ کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان مذاکرات کی ناکامی کے خطے پر منفی نتائج سامنے آئیں گے۔ نیز کشیدگی اور اختلافات میں اضافہ ہو گا۔
عبداللطیف رشید نے کہا کہ ہم کسی بھی گروہ یا تنظیم کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمسایہ یا غیر ہمسایہ ملک سے عراقی سرزمین پر حملہ کرے۔ لہٰذا میں ہمسایہ ممالک سے چاہتا ہوں کہ وہ اپنے مسائل بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ اُن کا اشارہ غالباََ شام کی جانب تھا۔ واضح رہے کہ امریکہ نے دہشت گرد تنظیم "داعش" سے مقابلے کے بہانے بڑی تعداد میں اپنے فوجیوں کو عراق بھیجا۔ تاہم اس دہشت گرد گروہ کے خاتمے کے باوجود اب تک امریکہ اپنی فوج کو واپس بلانے کے لئے تیار نہیں۔ سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ شہید "قاسم سلیمانی" اور عراقی رضاکار دفاعی فورس "الحشد الشعبی" کے نائب سربراہ "ابو مہدی المہندس" کی شہادت کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے ملک سے امریکی افواج کے انخلاء کا بل پاس کیا۔ لیکن یہ منصوبہ تاحال نامکمل ہے۔