موٹروے پولیس کی کارروائی، حفاظتی باڑ اور درخت چوری کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیال موڑ: موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سڑک کنارے لگی حفاظتی باڑ اور درخت چوری کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ تین ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان موٹروے پولیس نے کہاکہ انہیں اطلاع ملی کہ سیال موڑ کے قریب کچھ افراد سڑک کے کنارے لگائی گئی باڑ اور درخت کاٹ کر چوری کر رہے ہیں، اطلاع ملنے پر اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار شخص سے تقریباً 150 میٹر حفاظتی باڑ اور کاٹی گئی لکڑی برآمد کرلی گئی ہے، جو ملزم نے ٹرالی میں لاد رکھی تھی، تین دیگر ملزمان موقع سے کھیتوں کے راستے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ عوامی و قومی اثاثے کسی بھی شہری کی ذاتی ملکیت نہیں ہوتے، ان کی حفاظت ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ قومی املاک کو نقصان پہنچانے یا چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
گرفتار ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے کے حوالے کردیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹروے پولیس پولیس نے باڑ اور
پڑھیں:
لاہور: بچی کو ہراساں کرنے والا ملزم نازک حصے پر گولی لگنے سے زخمی
لاہور:وحدت کالونی میں کم سن بچی کو ہراساں کرنے والا ایک اور ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی جو قصور کا رہائشی ہے۔ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کاہنہ میں چھاپہ مارا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی شلوار کے نیفے سے پستول نکالتے ہوئے غلطی سے ٹریگر دبا دیا جس سے گولی چل گئی اور ملزم پیٹ کے نیچے نازک حصے کے قریب گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں ملزمان کے اس طرح زخمی ہونے کے واقعات پہلے بھی رپورٹ ہوچکے ہیں۔