پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے، ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش نے بتایا کہ پشاور کے علاقے چمکنی مویشی منڈی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں میں سب انسپکٹر لائق زادہ اور سپاہی شامل ہے، ابتدائی طور پرخود کش لگ رہا ہے، جس میں ممکنہ طور پر پولیس موبائل ٹارگٹ تھی، دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے، جس کے لیے موقع سے شوائد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پشاور کے علاقے میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا، اپنے بیان میں وفاقی وزیرداخلہ نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا، محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا اعلی مرتبہ پایا، شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ پولیس اہلکار اہلکار شہید سب انسپکٹر

پڑھیں:

بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ(ایک اہلکار شہید، 3 زخمی)

پاک فوج اور پولیس کا خوارج کیخلاف مشترکہ آپریشن،ہوید کا محاصرہ کرکے کئی افرادزیرحراست
دو مقامی سہولت کاروں کے گھر مسمار ، تاحکم ثانی کرفیو نافذ، عوام کو گھروں سے باہرنہ نکلنے کا حکم

بنوں میں فرینٹر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر ڈرون حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کے مطابق بکا خیل کے علاقے تختی خیل میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا، حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بنوں میں پاک فوج اور پولیس نے خوارج کے خلاف مشترکہ آپریشن میں علاقے ہوید کا محاصرہ کرکے کئی افراد کو حراست میں لے لیا اور دو مقامی سہولت کاروں کے گھر مسمار کردیے۔ واقعہ کے بعد فرینٹر کور اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کا کہنا ہے کہ ہوید میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے باعث تاحکم ثانی کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، ہوید میں دہشتگردوں کی موجودگی پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن ہورہا ہے۔ان کا بتانا ہے کہ آپریشن کے لیے بھاری نفری علاقے میں پہنچا دی گئی ہے، ہوید میں صبح 5 بجے کے بعد عوام کو گھروں سے باہرنہ نکلنے کا کہا ہے، شہری کسی بھی مشتبہ فرد کو اپنے قریب نہ آنے دیں۔ڈی پی او بنوں کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو پناہ دینے یا مدد کرنے پرسخت قانونی کارروائی ہو گی، جہاں بھی فورسز پر فائرنگ ہو گی وہ عمارت گرا دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • 7 ڈمپرز جلنے کا واقعہ، غفلت برتنے پر 3 ایس ایچ اوز معطل، علاقے میں آپریشن
  • جعفرآباد ؛ کار شو روم کے قریب دھماکہ
  • ٹریک دھماکے سے اڑانے کے بعد جعفر ایکسپریس سروس چند روز کیلئے منسوخ
  • مستونگ،ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
  • مستونگ: ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، جعفر ایکسپریس کی6بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں 
  • لبنان کے اسلحہ ڈپو میں خوفناک دھماکا؛ 6 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی
  • کراچی،پولیس چوکی کے باہر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی
  • گوجرانوالہ: ایک پولیس اہلکار کو شہید،2 کو زخمی کرنے والا تیسرا ڈاکو بھی مقابلے میں مارا گیا
  • لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی اہلکار بیوی سمیت شہید
  • بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ(ایک اہلکار شہید، 3 زخمی)